شہر قائد کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر قائد کے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت حقیقی سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا سامنا ہے۔
آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، جو موسم میں معمولی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔