عالمی حدت میں اضافہ‘یورپ میں پارا 40 ڈگری سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو جاری کردی گئی۔ اٹلی، یونان، فرانس، سپین اور پرتگال میں گرمی کی شدید لہر ریکارڈ کی گئی۔ اٹلی سمیت کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ اسپین کے قصبے ایل گراناڈو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ جون میں گرمی کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریا، بلجیم، بوسنیا، ہنگری، سربیا، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ میں بھی گرم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ روم میں ہیٹ ویو کے دوران شہر بھر میں ڈھائی ہزار فوارے نصب کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب لندن بھی جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آگیا اور درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ بارش نہ ہونے اور مسلسل دھوپ کے باعث برطانیہ میں خشک سالی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈو الہ یار میں گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، جگہ جگہ مختلف اقسام کے مشروبات ٹھیلے سج گئے،ٹھیلوں پر عوام کا رش، ٹھیلے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیاراور اسکے گردنواح میں آگ برساتے سورج نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے شدید گرمی میں جسم کی حرارت کو نارمل رکھنے کے لئے ٹھنڈے اور دیسی مشروبات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے ٹنڈوالہیار شہرکے مختلف علاقوں،شاہراؤں سمیت گلی محلوں، اور بازاروں میں ہر طرف مشروبات کی دکانیں،ریڑھیاں اور ٹھیلے نظر آنے لگے ہیں دیسی اجزا ء سے تیار کر دہ شربت صندل،بزوری،بادام کا شربت،آلو بخارے کا شربت،بھنے ہوئے آٹے اور شکر سے تیار کردہ ”ستو”ضرورت بن گئے۔