Islam Times:
2026-07-24@09:20:48 GMT

کراچی میں 3 روزہ مون سون بارش کے اعداد و شمار جاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

کراچی میں 3 روزہ مون سون بارش کے اعداد و شمار جاری

برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہر کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں 78.7 ملی میٹر (3 انچ) ریکارڈ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش (27 جون تا 30 جون) کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 روزہ برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہر کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں 78.

7 ملی میٹر (3انچ) ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاون 58، گلشن حدید 56، نارتھ کراچی 45.6، پی اے ایف بیس فیصل (شاہراہ فیصل) 45، گلشن معمار (جامعتہ الرشید) 42.8 ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 39.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 37، اورنگی ٹاون 35.4، ڈی ایچ اے 34.3، ناظم آباد 31.9، اولڈ ائیرپورٹ 29.7، کیماڑی میں 28، کورنگی 27.7، پی اے ایف بیس مسرور (ماڑی پور) 17، بحریہ ٹاؤن 16.5، گڈاپ ٹاؤن میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریکارڈ ہوئی ملی میٹر

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن