بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں بےچینی بدستور برقرار ہے۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اُس وقت زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ گہرائی 220 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ خطہ ہمالیہ اور کوہ ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس ترین زون میں شمار ہوتا ہے، جہاں وقتاً فوقتاً زیر زمین سرگرمیاں محسوس کی جاتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کئی علاقے زیر آب، الرٹ جاری
پشاور:موسلاھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی سوات میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ اضافہ ہونے سے اطراف کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔
ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں۔
مینگورہ خوڑ میں طغیانی جبکہ سیلابی پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا، دریائے سوات کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوگا۔
مکانباغ اور ملابابا کے علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث لوگوں نے عمارتیں خالی کر دیں۔
مینگورہ خوڑ، ہزارہ خوڑ، خوازہ خیلہ سمیت دیگر مقامات میں طغیانی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام سے خوڑ اور دریا کے قریب جانے سے گریز کی اپیل ہے، بارش کے باعث دریائے سوات کے بہاو میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بارش میں سیاح اور مقامی لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مینگورہ شہر، تحصیل چارباغ، خوازہ خیلہ، مدین، کبل اور بریکوٹ میں سیلاب صورتحال ہیں۔ سوات سیدو شریف روڈ پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے دریا کنارے آبادی میں پانی داخل ہوگیا۔
محکمہ ایریگیشن نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تفصیلات جاری کر دیں۔
دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر 70 ہزار کیوسک اور چکدرہ کے مقام پر 27 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہ ہے۔
منڈا ہیڈ ورکس پر 78 ہزار کیوسک اور خوازہ خیلہ کے مقام پر 68 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔