کراچی کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار قابض میئر اور وزیر بلدیات ہیں، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے نیو کراچی کے ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف، نارتھ ناظم آباد کے چیئرمین عاطف علی خان اور ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان نے شہر میں حالیہ بارش کے بعد سڑکوں، گلیوں اور نالوں کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مکمل ذمہ دار میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات کو قرار دیا ہے۔
تینوں ٹاؤن چیئرمینوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہر میں بارش کے بعد نالوں کے اُبلنے، پانی کے جمع ہونے اور سڑکوں کے تباہ حال ہونے نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ شہری مسائل کے حل کے بجائے میئر کراچی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ٹاؤن چیئرمینوں پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے مگر اس کے باوجود صفائی وقت پر مکمل نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں تھوڑی سی بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ نالوں کی بروقت صفائی کرے لیکن ہماری متعدد بار نشاندہی کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔
ٹاؤن چیئرمینوں نے میئر کراچی کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے روڈ کٹنگ چارجز کو تاخیر کی وجہ قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ گیس کمپنی کے کام مکمل ہونے کے بعد ہی سڑکوں کی مرمت کا آغاز کرتی ہے، اور اس کو جواز بنا کر میئر کراچی اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہر کی مرکزی سڑکیں جو کے ایم سی اور وزارت بلدیات کے ماتحت ہیں، پہلے ہی خستہ حالی کا شکار تھیں اور اب بارش کے پانی کے بعد مزید خراب ہو چکی ہیں۔ اگر سڑکوں کی حالت بہتر کی جاتی اور نالوں کی وقت پر صفائی کی جاتی تو شہریوں کو یہ اذیت نہ جھیلنی پڑتی۔
ٹاؤن چیئرمینوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو چاہیے کہ وہ سیاسی بیانات دینے اور خط لکھنے کے بجائے اپنی اصل ذمہ داریاں پوری کریں، کیونکہ ان کی نااہلی نے شہر کو بارش کے بعد بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی اور بدانتظامی کے خلاف آواز بلند کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹاؤن چیئرمینوں میئر کراچی نالوں کی انہوں نے بارش کے کے بعد کہا کہ
پڑھیں:
سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے کاروانِ دعوت بسلسلہ اجتماعِ عام کا باضابطہ آغاز گھمرو مقام سے ہوا، جو کالھوڑی سے ہوتا ہوا باگڑجی سابا گوٹھ کے مختلف علاقوں سے گزر کر دوبارہ باگڑجی کے مرکزی بازار پہنچا۔ مرکزی بازار میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کاروان کے شرکا اور باگڑجی کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام بدل دو تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔