کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں کار اور ٹینکر میں تصادم، کار سوار ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن، رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم سے ایک کار سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بلدیہ، ٹاؤن رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت حکمت اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے بعد میں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں کار
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔