قذافی ٹائون کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق ہوگئے ۔لانڈھی ریلوے کے علاقے قذافی ٹائون کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ اربیلا ولد بچل کے نام سے کی گئی جبکہ اس حوالے سے لانڈھی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اس حوالے سے پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کا کیس سننے سےمعذرت کر لی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی نے کیس پرانے بینچ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔
بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے، تفصیلی فیصلے پر بحریہ ٹاؤن کی طرف سے اضافی معروضات جمع کراؤں گا، جس پر عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
پیشرفت نہ ہوئی تو سیکرٹریز کو طلب کریں گے،عدالت کو صرف یہ سب کچھ بتا کر وقت ضائع کیا جارہا ہے ،سندھ ہائیکورٹ کے قتل کیس کے ملزم کی حوالگی کے کیس میں ریمارکس
مزید :