خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش اور سیلاب میں 22 افراد جاں بحق، 11 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا میں 25 جون سے اب تک بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی گئی۔
پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کے پی میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد، 5 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔
خیبرپختونخوا میں 64 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 11مکمل گر گئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں سب سے زیادہ متاثر ضلع سوات رہا جہاں 14 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسپین میں بارش اور سیلاب سے تباہی ‘ امداد کے لیے فوج طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، جب کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں۔ اس دوران ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا اور جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دیں۔