آزادکشمیر میں بادل پھٹ گیا،ندی نالوں میں طغیانی، پھنسے 120سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
مظفرآباد (اوصاف نیوز) پٹھایالی، گڑھی دوپٹہ کے علاقے میں 29 جون کی شام شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں راستہ بند ہونے سے پھنسے 120 سے زائد افراد، جن میں سیاح بھی شامل تھے، کو ایک کامیاب اور بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔
یہ واقعہ شام 7 بجے کے بعد پیش آیا جب موسلا دھار بارش کے نتیجے میں بڑے بڑے پتھر اور ملبہ منگر نالہ کے اوپر آ گرا، جس کے باعث پٹھایالی روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اس صورت حال کے باعث درجنوں افراد علاقے میں پھنس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) نے فوری طور پر ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ (C&W) ، مقامی رضاکاروں اور پاکستان آرمی نے بھرپور حصہ لیا۔
چونکہ سڑک بند تھی، اس لیے ریسکیو ٹیموں نے متبادل راستوں سے پیدل موقع تک رسائی حاصل کی۔ مقامی لوگوں نے نہ صرف متاثرہ افراد کو اپنے گھروں میں عارضی پناہ فراہم کی بلکہ ان کا سامان اٹھانے میں بھی مدد فراہم کی۔
یہ ریسکیو آپریشن رات 2 بج کر 30 منٹ تک جاری رہا، جس میں تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بعد ازاں مکمل تصدیق کے بعد حکام نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو آپریشن میں ایمبولینسز، ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکلز (DRV)، واٹر ریسکیو یونٹس اور بھاری مشینری مظفرآباد اور گڑھی دوپٹہ سے روانہ کی گئی۔ پاکستان آرمی کی شمولیت نے آپریشن کو مؤثر اور کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
متاثرہ سڑک اور انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام ہائی وے ( C&W) ڈیپارٹمنٹس کی نگرانی میں جاری ہے۔تمام اداروں کی بروقت کارروائی، مقامی کمیونٹی کی معاونت اور پاکستان آرمی کے فعال کردار کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ ان کوششوں کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا اور تمام افراد کی جانیں بچا لی گئیں۔
یہ ریسکیو آپریشن اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی قیادت اور نگرانی میں انجام پایا۔تفصیلات کے مطابق 29 جون شام مظفرآباد میں شدید بارش ہوئی ۔ جس کے باعث پٹھیالی روڈ پر شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے کی وجہ سے کُچھ سیاح / مقامی افراد پھنس گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ مظفرآباد Dsp فیصل شفیق ، Sho گڑھی دوپٹہ زاہد عمر ، اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین دشوار گزار اور کٹھن راستے عبور کرتے ہوئے موقع پر پہنچے ۔ ریسکیو 15 کے ذریعے تمام ریسکیو اداروں 1122, SDMA کو بروقت اطلاع فراہم کی گئی ۔ بعد ازاں پاک فوج کے دستے بھی پٹھیالی پہنچ گئے ۔ رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، صبح تین بجے کے قریب تمام مسافر / سیاح باحفاظت ریسکیو کر لیے گے ۔
اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ مظفرآباد Dsp فیصل شفیق ، Sho گڑھی دوپٹہ زاہد عمر ، اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین دشوار گزار اور کٹھن راستے عبور کرتے ہوئے موقع پر پہنچے ۔ ریسکیو 15 کے ذریعے تمام ریسکیو اداروں 1122, SDMA کو بروقت اطلاع فراہم کی گئی ۔ بعد ازاں پاک فوج کے دستے بھی پٹھیالی پہنچ گئے ۔ رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، صبح تین بجے کے قریب تمام مسافر / سیاح باحفاظت ریسکیو کر لیے گے ۔
چوہدری نثار، سردار مہتاب، شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کے رابطے؟ خواجہ آصف نے واضح طور پر بتادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ریسکیو ا پریشن فراہم کی کے باعث
پڑھیں:
آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
ادارے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، جب کہ تونسہ بیراج، گڈو بیراج، مرالہ، خانکی اور قادرآباد پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔
ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ سمیت سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور خانیوال میں 13 سے 15 اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ساہیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی انہی تاریخوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے بڑے شہروں میں شہری و دیہی سیلاب کے خدشات موجود ہیں۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جبکہ پیر پنجال کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی چترال، دیر، سوات، کالام، کوہستان، مالاکنڈ اور بونیر کے علاوہ مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ اور ہنگو میں 13 سے 15 اگست کے دوران بارشیں اور آندھیاں متوقع ہیں۔ دریائے کابل اور دریائے سوات کے ساتھ ساتھ ان سے ملحقہ ندی نالے پنجکوڑا، بارہ اور کلپانی میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
مزید برآں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، شگر اور گانچھے میں بھی ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ دریائے ہنزہ، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو سمیت دیگر مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بھی آئند ہفتے صوبے کے بشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ، رہائشی مکان متاثر
ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس دوران متعلقہ اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلا کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد الرٹ جاری این ڈی ایم اے بارش پی ڈی ایم اے سیلاب گلگت بلتستان لینڈ سلائیڈنگ وی نیوز