محکمہ داخلہ پنجاب میں سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل فعال کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر فیک نیوز، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت کے مواد کو مانیٹر اور رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کا سائبر پٹرولنگ سیل چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ سائبر پٹرولنگ سیل میں محکمہ داخلہ، ڈی جی پی آر اور پی آئی ٹی بی کے افسران تعینات ہیں۔ سائبر پٹرولنگ سیل تمام قابل اعتراض مواد سپیشل برانچ سے شئیر کرتا ہے۔ قابل اعتراض مواد کو پی ٹی اے سے بلاک کروانے کا ٹاسک سپیشل برانچ کو سونپا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں اپنی طرز کا پہلا سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل فعال کر دیا گیا۔ خصوصی سیل محرم الحرام میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔ سائبر پٹرولنگ سیل ڈیجیٹل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور نفرت آمیز مواد کو مانیٹر اور رپورٹ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت کے مواد کو مانیٹر اور رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کا سائبر پٹرولنگ سیل چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ سائبر پٹرولنگ سیل میں محکمہ داخلہ، ڈی جی پی آر اور پی آئی ٹی بی کے افسران تعینات ہیں۔ سائبر پٹرولنگ سیل تمام قابل اعتراض مواد سپیشل برانچ سے شئیر کرتا ہے۔ قابل اعتراض مواد کو پی ٹی اے سے بلاک کروانے کا ٹاسک سپیشل برانچ کو سونپا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ رپورٹ کیے گئے اکاؤنٹس کیخلاف ایکشن کیلئے وفاقی وزرات داخلہ اور پی ٹی اے سے مستقل رابطے میں ہے۔
سائبر پٹرولنگ سیل محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں قائم کیا گیا ہے، سیل دیگر اضلاع سے بھی رپورٹس وصول کر رہا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم میں محرم الحرام کے تمام بڑے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ خصوصی طور پر تیار کردہ "محرم ای پورٹل" کے ذریعے تمام اضلاع سے منسلک ہے۔ پنجاب بھر میں نصب سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمرے بھی کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں سکیورٹی کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل سپیس میں بھی امن و امان کے قیام کیلئے سرگرم ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سائبر پٹرولنگ سیل قابل اعتراض مواد محکمہ داخلہ سپیشل برانچ اور رپورٹ میڈیا پر مواد کو رہا ہے
پڑھیں:
پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے والے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک بغیر کاروائی کے ملتوی اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم