محکمہ داخلہ نے 139سے زائد علماء کرام پر سندھ داخلے پر پابندی لگادی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں 139 سے زائد علمائے کرام و زاکرین کے سفر اور داخلے پر پابندی لگادی پابندی ساٹھ روز تک رہے گی۔ جن علمائے کرام و زاکرین پابندی لگائی گئی ہے جن علماء کرام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کا تعلق کراچی، حیدرآباد سکھر، دادو، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، نواب شاہ و سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے جبکہ پنجاب کے متعدد علمائے کرام و ذاکرین کے بھی سندھ میں داخلے اور تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندیاں محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کسی بھی اشتعال انگیزی سے بچنے اور فرقہ وارانہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی ہے جن علمائے کرام پرپابندی لگائی گئی ہے ان میں سید عرفان حیدر، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا خادم حسین ڈھلوں، مولانا مقصود احمد ڈومکی، منظور حسین سولنگی، مولانا ادریس ڈاہری، مولانا زمان ربانی، عمران عباس کاظمی، مولانا رب نواز حنفی،مولانا محمد عیسی،علی رضا شاہ ودیگر شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لگائی گئی ہے پر پابندی
پڑھیں:
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
— فائل فوٹوکراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے سندھ میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔