شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
میرانشاہ (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، عوامی مقامات پر تین سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح 5 سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور تمام داخلی خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔ڈی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا اعلان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیا پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ وفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان میں پابندی ہوگی
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی بھی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گھڑ سواری بھی شامل ہے وہ ان تصاویر میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں اسٹیج کے قریب اداکارہ یشما گل کے ہمراہ ان کے مشہور گانے ’غلط فہمی‘ پر رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔
ان دنوں ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر سے تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔