کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود، بارش کی بھی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میں این ڈی ایم اے کے الرٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور، دیر ، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹ گرام، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش متوقع ہے۔
کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ڈیکلیئر حکومت کا بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے بڑا اقدام، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم