کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں صبح کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں چل رہی
ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی سے مون سون سسٹم کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجودہے۔
اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا، اسلام آباد ائیرپورٹ کی 5 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیرہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں 3 روز کے دوران کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداوشمار جاری
محکمہ موسمیات مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش کے اعداوشمار جاری کردیے
رپورٹ کے مطابق 3 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، سعدی ٹاون 58،گلشن حدید 56،نارتھ کراچی 45.6،پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل)45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کراچی نے کہا کہ گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.8،یونیورسٹی روڈ 39.4،جناح ٹرمینل پر 37ملی میٹر بارش ہوئی، اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔
کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
3 روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔