WE News:
2026-07-24@05:35:13 GMT

آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں بادل برسیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں بادل برسیں گے؟

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسی خیل، بارکھان، خضدار، قلات اور مستونگ میں بارش گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، جہلم، اٹک، چکوال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں گجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے، ملتان اور بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پشاور میں بھی اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد کا موسم

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

موسلادھاربارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کی بارشیں جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ کہاں کہاں ہے؟

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں بشمول سیکٹر جی-6، ایف-8، آئی-10، ترامڑی، بنی گالہ، بہارہ کہو، ترنول اور بلیو ایریا میں بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پھسلن اور معمولی ٹریفک مسائل دیکھنے میں آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر اسلام اباد بارش پاکستان گلگت بلتستان لاہور ملتان موسم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان گلگت بلتستان لاہور ملتان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام ا میں بھی

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا