data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حیدرآباد ریجن کے اعلامیہ کے مطابق مون سون اور حالیہ متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،حیدرآباد ریجن کے دفتر واقع تھرڈ فلور ،سوک سینٹر، ٹھنڈی سڑک حیدر آباد میں ایمر جنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔ جو دوران بارش چوبیس گھنٹے کام کریگا جس کا فون نمبر022-9200217 ہے ۔اس ضمن میں مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو پیشگی اطلاع برائے انخلا و متبادل رہائش گاہ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے اور مخدوش مکانات کے انہدام اور ضروری مر متوں کے نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔ مزید متعلقہ عملے کو بوسیدہ اور مخدوش عمارات کی عوامی شکایت کے ازالے کے لئے فی الفور اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔عوام سے استدعا کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں علاقے کی مخدوش عمارتوں کے بارے میں ہنگامی سیل فون نمبر 022-9200217 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ بالخصوص پکا قلعہ حیدرآباد کی فصیل (دیوار ) کے ساتھ رہائش پذیر تمام افراد کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بارشوں کے آغاز سے قبل اپنے مکانات خالی کر دیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہ سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

 

 

 

ایران نے عشروں کی بدترین خشک سالی سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش برسانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ کارروائی ہفتے کو بحیرہ اُرمیہ کے بیسن کے اوپر کی گئی۔

بحیرہ اُرمیہ جو ایران کی سب سے بڑی جھیل ہے، بڑی حد تک خشک ہوچکی ہے اور اب وہاں وسیع نمک زار پھیل چکا ہے، آئندہ دنوں میں مشرقی اور مغربی آذربائیجان میں بھی یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان

ملک میں بارش کی شرح ریکارڈ حد تک کم ہے اور ذخائر تقریباً خالی ہونے کے قریب ہیں۔ گزشتہ ہفتے صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا تھا کہ اگر جلد بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی راشننگ شروع کرنا پڑ سکتی ہے اور شہریوں کو دارالحکومت سے منتقل بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کلاؤڈ سیڈنگ میں مخصوص کیمیکل سالٹس، جیسے سلور یا پوٹاشیم آئیوڈائیڈ، ہوائی جہاز یا زمینی جنریٹرز کے ذریعے بادلوں میں داخل کیے جاتے ہیں تاکہ آبی بخارات آسانی سے بارش کی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ تکنیک کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہی ہے اور متحدہ عرب امارات بھی اسے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اپنا چکا ہے۔

ایران کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال بارشیں طویل المدتی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 89 فیصد کم رہیں۔ ادارے نے کہا کہ ملک اس وقت گزشتہ 50 برس کی خشک ترین خزاں سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا

حکام نے اعلان کیا ہے کہ اضافی پانی استعمال کرنے والے گھروں اور کاروباروں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ موسمیاتی بحران کے قومی مرکز کے سربراہ احمد وظیفہ نے بتایا کہ تہران، مغربی آذربائیجان، مشرقی آذربائیجان اور مرکزی صوبے کے ڈیمز کی صورت حال تشویشناک ہے اور ان میں پانی کی سطح سنگل ڈیجٹس میں ہے۔

جمعہ کو تہران کی ایک مسجد میں شہری بارش کے لیے خصوصی دعاؤں میں شریک ہوئے۔ ہفتے کو مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں کچھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک اسکی ریزورٹ پر اس سال کی پہلی برف باری بھی دیکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران بارش بحیرہ اُرمیہ خشک سالی کلاؤڈ سیڈنگ

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • بچوں کے خلاف جرائم ناقابلِ معافی ہیں، ایسے مجرم سماج کے ناسور ہیں، مریم نواز
  • لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری دھماکے کا ایک ملزم پکڑا گیا
  • کچے مکانات، ہماری ثقافت اور تاریخ کے محافظ
  • اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، بڑھتی سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
  • حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلشیر چنا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے‘2 ہفتے قیام کریں گے
  • جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ