2025-10-04@20:03:18 GMT
تلاش کی گنتی: 277
«ڈگری زیادہ»:
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر ریمارکس دیتے ہوے جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ یہ ایک شخص کی زندگی بھر کی کمائی کا معاملہ ہے، اس لئے عدالت کو انتہائی احتیاط سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ کیس کی سماعت 2 رکنی بینچ نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں کی، جہاں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران رجسٹرار جامعہ کراچی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں محض دو روز قبل نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔ دوسری جانب جسٹس جہانگیری کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو...
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی حال ہی میں نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جاسکتا ہے لیکن تب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ چوتھی گلوبل یوتھ کانفرنس 2025ء میں پاکستان کیلیے اعزاز کی خبر سامنے آئی ہے۔ ایشین پیسفک یونیورسٹی ملائیشیا میں ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ اینڈ پبلک سروس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ فیصلہ یکطرفہ طور پر سنایا گیا اور متاثرہ فریق کو سنے بغیر دیا گیا، جو کہ قانون کے منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جج کی ڈگری جعلی ہو تو وہ کیسے برخاست ہوسکتا ہے؟ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نہ صرف فریق بننے کی ان کی درخواست خارج کی بلکہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے بنیادی نکتے کو بھی نظرانداز کیا۔...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں 1990 کی دہائی کے مقابلے میں اب ہر سال 25 فیصد زیادہ شدید گرمی کے دن ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، یہ بات ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے ماحولیات و ترقی (آئی آئی ای ڈی) نے 2024 میں دنیا کے 20 سب سے زیادہ آبادی والے دارالحکومتوں میں 30 برس (1994 تا 2023) کے دوران گرمی کی شدت کا جائزہ لیا جس میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت والے دنوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سامنے آیا۔اس سال کے تازہ اعداد و شمار اور مزید 40...
سندھ ہائی کورٹ نے ڈگری کی منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈگری کی منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اوران فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف دیا کہ 25 ستمبر کے جامعہ کراچی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے، جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس ہمارے بینچ میں کیوں لگا ہے؟ بیرسٹر صلاح الدین نے موقف دیا کہ جامعات سے متعلق کیسز اسی بینچ کے روبرو مقرر...
پیرس: فرانسیسی وزیراعظم سباستیان لیکورنو ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ماسٹرز ان لاء مکمل کرنے کا غلط دعویٰ کیا، اس معاملے پر وزارت تعلیم کے سرکاری ملازمین کی قومی یونین (SNAPEN) نے ان کے خلاف باضابطہ طور پر عدالت میں شکایت درج کرا دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یونین کے سربراہ جیرار لینفانٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ فرانسیسی وزیراعظم کے خلاف عدالتِ انصافِ جمہوریہ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی ڈگری کے بارے میں گمراہ کن دعویٰ کیا۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے تاثر دیا کہ وہ پبلک لا میں ماسٹرز کے حامل ہیں حالانکہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن نے 25 ستمبر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ اپیل میں ایچ ای سی، یونیورسٹی آف کراچی ان فیئر مینز کمیٹی، سنڈیکیٹ کمیٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنا عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری خط لکھنے والے ججز میں شامل رہے، جبکہ وہ الیکشن ٹربیونل اسلام آباد میں بھی رہے، بغیر سنے جسٹس طارق جہانگیری...
کراچی کے باسیوں کو آج شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہو چکی ہیں۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق آج موسم خاصا گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جب کہ محسوس ہونے والی گرمی 43 ڈگری سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ یعنی شہریوں کو آج گرمی معمول سے کہیں زیادہ جھلسا دینے والی لگے گی۔ جواد میمن کے مطابق، اس وقت بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جو پوسٹ مون سون سیزن کے تحت بنا ہے۔ یہ سسٹم مزید...
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ نے 31 اگست 2024 کو منعقدہ اجلاس میں قرارداد نمبر 06 کی منظوری دی، جس میں غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقے اختیار کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، فیصلے کے تحت انہیں 3 سال تک کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قواعد کے رول سی 8 کے تحت انہیں کسی بھی یونیورسٹی...
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی فوری سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس میں جاری حکم امتناع کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، لہذا درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔ عدالت نے 21 نومبر 2024 کو جسٹس عدنان کریم میمن کی جانب سے اس کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد جاری کیا گیا اپنا 17 دسمبر 2024 کا...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان علی نواز کی جانب سے دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال، 471 کے تحت 2 سال، دفعہ 200 کے تحت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان علی نواز نے جمشید دستی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی، دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال، 471 کے تحت 2 سال، دفعہ 200 کے تحت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈوکیٹ مہر حسیب قادر...
جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم،سیشن کورٹ نے فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس )سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا...
ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملتان نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کئے گئےمقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے 2008 کے عام انتخابات میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ سند کا ریکارڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس موجود نہیں تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ جمشید دستی نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے انتخاب میں حصہ لیا اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ مبینہ طور پر مدرسے کی ڈگری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام ہائیکورٹ کا مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جج نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا، متنازع حکم نے درخواست گزار کے آرٹیکل 10-اے کے حقوق کی خلاف ورزی کی، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.(جاری ہے) درخواست گزار کے مطابق متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ اسلام آباد...
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے متنازعہ حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پرھیں:کیسے طے کرلیا گیا کہ جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے؟ ڈاکٹر ریاض نے سوالات اٹھا دیے درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے روکا نہیں جا سکتا۔ متنازعہ حکم نے ان کے آرٹیکل 10-اے کے تحت منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی اور عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نے ان کی بے داغ شہرت کو نقصان پہنچایا ہے اور...
اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج فرائض انجام دینے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت تک نافذ العمل رہے گا جب تک سپریم جوڈیشل کونسل اس معاملے پر اپنا حتمی فیصلہ نہیں سنا دیتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر اوصاف علی کو عدالتی معاون مقرر کیا، جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کی سماعت کے قابل ہونے پر قانونی معاونت طلب کی...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے بڑا حکم دیا اور مبینہ جعلی ڈگری کیس میں 2 عدالتی معاون بھی مقرر کردیے، سنئیر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالتی معاونین میں شامل ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لئے...
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب...
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد پر اثرانداز ہونے والا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے، تاہم اس کے اثرات اب بھی موجود ہیں جس کے باعث فضا میں نمی اور بادلوں کی آمدورفت جاری ہے۔ شہرِ قائد میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں، معتدل درجہ حرارت اور جزوی بادل شہریوں کے چہروں پر تازگی لے آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق شام تک شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان...
کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس...
رواں سال برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ میں جون تا اگست اوسط درجہ حرارت 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو 1884 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران چار ہیٹ ویوز آئیں اور کئی علاقوں میں قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گھروں اور پبلک مقامات پر ایئر کنڈیشنر نہ ہونے کے باعث عوام کے لیے گرمی برداشت کرنا مشکل ہو گیا۔ جاپان میں بھی اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.36 ڈگری زیادہ رہا، جو 1898 کے بعد سب سے بلند ہے۔ سخت گرمی کے باعث مئی سے اگست کے درمیان 84...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے استاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس میں ٹیچر صفت اللہ کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کو ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو نوکری دینے سے پہلے ڈگری کی تصدیق کرنی چاہیے تھی، ڈگری کی تصدیق کرانے مین کتنا وقت لگتا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے مؤقف اپنایا کہ ڈگری کی تصدیق نوکری کے بعد ہوتی ہے، صفت اللہ نے جس مدرسہ کی ڈگری دکھائی وہ غیر رجسٹرڈ تھا۔ ٹیچر صفت اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نوکری میرٹ پر ہوئی، محکمانہ انکوائری میرے حق میں ہوئی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ 2019 سے آج 2025 ہو گیا خیبر پختونخواہ حکومت آج تک کیا...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر میں سمندری ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
کراچی: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ کو ڈگریاں عطا کردی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق، سوات، اپر دیر، شانگلہ، کالام اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جنوبی اضلاع جیسے ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ پشاور میں...
انسانی حقوق کے مایہ ناز برطانوی وکیل عاصم قریشی نے اپنی لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریکن اسٹڈیز کی سند احتجاجاً نذرآتش کردی، ان کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یونیورسٹی نے فلسطین سوسائٹی کی صدر اور سرگرم طالبہ حیا آدم کو بے دخلی کا نوٹس جاری کیا۔ ڈاکٹرعاصم قریشی بین الاقوامی سطح پر انسدادِ دہشت گردی پالیسیوں کے اثرات کی تحقیقات اور گوانتاناموبے سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں قانونی ٹیموں کو مشاورت فراہم کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ادارے سے وابستہ نہیں رہ سکتے جس نے ایک طالبہ کو محض ’فلسطینی عوام کی نمائندگی اور ان کے حق میں کھڑے ہونے‘ پر نکال دیا۔ پس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں شدید گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں جبکہ جنگلوں میں لگنے والی آگ اور ناقص فضائی معیار اس بحران میں اضافہ کر رہا ہے۔ادارے کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق 2000 اور 2019 کے درمیانی عرصہ میں شدید گرمی کے نتیجے میں سالانہ 489,000 اموات ہوئیں جن میں 36 فیصد یورپ اور 45 فیصد ایشیا میں ریکارڈ کی گئیں۔ Tweet URL شہروں میں صحت پر گرمی کے اثرات کہیں زیادہ سنگین ہیں کیونکہ گنجان آباد علاقوں میں کئی عوامل کی بنا پر گرمی کی شدت دیہات کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔(جاری ہے) شہروں میں...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔دنیا کے مختلف ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق یکم اگست کو سویحان اور العین میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔(جاری ہے) اس کے علاوہ دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں کام نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ...
شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اعر دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغرب سمت...
کراچی: شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی: ملک بھر میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، تاہم موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع مکمل و جزوی ابرآلود رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے...
لاہور: پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود ہے، اور صوبے کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج موسم خشک رہے گا اور بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ درجہ حرارت کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو شدید گرمی اور نمی کے باعث غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ یہ روسی محکمہ موسمیات کے مطابق تقریباً 30 سالوں میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ہے۔ روسی موسمیات کے مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ماسکو میں جمعرات کے روز درجہ حرارت 33.9 ڈگری تک پہنچ گیا جس نے 10 جولائی 1996 ء کو ریکارڈ کیے گئے 33.4 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ روسی محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ ہفتے کے آغاز تک وسطی روس اور جنوبی یورپ کے تمام حصوں میں جاری...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم...
کراچی: شہر قائد میں آج صبح سے بادلوں کے ڈیرے ہیں جس کے سبب مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم قدرے خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں علی الصبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور فضاء کو خوشگوار بنا دیا، بارش کے باعث درخت اور سڑکیں دھل گئیں جبکہ شہریوں نے موسم کے بدلتے رنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران نئے موسمی سسٹمز کی تشکیل متوقع ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔موسمی ماہرین کے مطابق...
کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ...
سٹی42: شمالی علاقوں میں گلیشئیر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ ہفتے کے روز گلیشئیر پھٹنے کے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ پاکستان کے سرد ترین شمالی علاقوں میں ٹمپریچر نے 28 سال کی بلند ترین سطح عبور کر ڈالی۔ چلاس میں ٹمپریچر 49 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔ میٹ ڈیپارٹمنت نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا بلندی پر واقع شہر چلاس رہا ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس نے چلاس میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 ° C ریکارڈ کیا، جس نے 17 جولائی 1997 کو 47.7 ° C کے پچھلے تاریخی انتہائی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ نثار حویلی...
محکمہ موسمیات نے جون کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون 2025 کے دوران قومی سطح پر اوسطاً 24.30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول سے 31 فیصد زیادہ رہی جبکہ 26 جون کے بعد ملک بھر میں مون سون کا آغاز ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق قومی اوسط درجہ حرارت 32.45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ درجہ حرارت ملک کے معمول کے درجہ حرارت 31.98 ڈگری سینٹی گریڈ سے قدرے زیادہ تھا۔ کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے معمول کے درجہ حرارت میں 0.47 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے...
— فائل فوٹو کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 جولائی تک برقرار رہے گا، جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم لاہور میں بارش کا امکان کم بتایا گیا ہے۔ شہر میں آج شدید حبس اور ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث لاہور میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری زیادہ رہا۔محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے رکھے جانے کا آغاز ہوا تھا اور اُس وقت سے اب تک اتنا گرم جون کبھی نہیں دیکھا گیا۔جون 2025 کا یہ درجہ حرارت پانچ سال قبل ریکارڈ ہونے والے گرم ترین جون سے بھی تقریباً ایک ڈگری زیادہ رہا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی اس لہر کی بنیادی وجہ ملک بھر میں ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم کا غالب ہونا...
رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری زیادہ رہا۔ محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے رکھے جانے کا آغاز ہوا تھا اور اُس وقت سے اب تک اتنا گرم جون کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جون 2025 کا یہ درجہ حرارت پانچ سال قبل ریکارڈ ہونے والے گرم ترین جون سے بھی تقریباً ایک ڈگری زیادہ رہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی اس لہر کی بنیادی وجہ ملک بھر میں ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم کا...
یورپ اس وقت تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں اسپین، پرتگال، فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں درجہ حرارت نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ انتہائی گرمی اب غیر معمولی نہیں رہی، یہ ہمارا نیا معمول بن چکی ہے۔ اسپین: جون کا نیا ریکارڈ اسپین نے جون میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔ ہویلو (Huelva) کے علاقے میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو 1965 میں سیویل میں ریکارڈ کیے گئے 45.2 ڈگری سے زیادہ ہے۔ ہیٹ ڈوم نامی موسم کی غیر معمولی صورتحال مغربی یورپ پر چھائی ہوئی ہے، جس میں ایک ہائی پریشر سسٹم گرم...
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر قائد کے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت حقیقی سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متعدد یورپی ممالک اس وقت شدید ترین ہیٹ ویو کی زد میں ہیں جس کے باعث صحت کے حوالے سے ہنگامی انتباہ جاری کر دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کا جنوبی علاقہ اس گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔اسپین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ مہینہ ملک کی تاریخ کا سب سے گرم جون ثابت ہو سکتا ہے۔اسپین کے علاوہ پرتگال، اٹلی اور کروشیا میں بھی شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پرتگال کے علاقے مورا میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔فرانس، آسٹریا، بیلجیئم، ہنگری، سربیا، بوسنیا، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ میں ایمبر وارننگز نافذ کی گئی ہیں۔بارسلونا میں...
متعدد یورپی ممالک اس وقت شدید ترین ہیٹ ویو کی زد میں ہیں جس کے باعث صحت کے حوالے سے ہنگامی انتباہ جاری کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کا جنوبی علاقہ اس گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ اسپین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ مہینہ ملک کی تاریخ کا سب سے گرم جون ثابت ہو سکتا ہے۔ اسپین کے علاوہ پرتگال، اٹلی اور کروشیا میں بھی شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پرتگال کے علاقے مورا میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ فرانس، آسٹریا، بیلجیئم، ہنگری، سربیا، بوسنیا، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ میں ایمبر وارننگز نافذ کی...
لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے، جس کے ساتھ ساتھ شدید حبس کی کیفیت بھی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو شدید حبس اور وقفے وقفے سے بارش کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ادھر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے یکم جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر...
— فائل فوٹو کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جب کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کے تحت ہلکی بارش، بونداباندی اور پھوار ہوئی تھی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہواؤں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، پارہ 39.1 ڈگری رہا، نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی، دیہی سندھ کے جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر سائیکلونک سرکولیشن کے زیراثر شہر میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران دوپہر کے وقت کم رفتار سمندری ہواؤں کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے دیگر ویدر اسٹیشن پرسب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر ویدر اسٹیشن پر 40 ڈگری جبکہ جناح ٹرمینل پر39.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد کے باسیوں نے جمعہ کے روز ایک اور شدید گرم دن کا سامنا کیا، جب درجہ حرارت نے 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھولیا، تاہم اصل مشکل صرف درجہ حرارت نہیں تھی، بلکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچنے کے سبب شہریوں کو گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قریب سائیکلونک سرکولیشن کے باعث سندھ اور کراچی کے موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے، جس کا نتیجہ سخت حبس اور بےرحم گرمی کی صورت میں نکلا۔سرکاری سطح پر ڈیٹا ریکارڈ کرنے والے اولڈ ائیرپورٹ اسٹیشن کے مطابق دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری رہا،تاہم نمی کا تناسب 70 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دمام میں 46، ریاض اور جدہ میں 45، وادی الدواسر اور القصومہ میں 44 اور شرورہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔الشرقیہ ریجن، ریاض اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکام نے مزدوروں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی عائد کی تھی۔
—فائل فوٹو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے۔ لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ ہو گئی۔لاہور میں 45 اور راولپنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ میں 49 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ملتان میں 42 ڈگری، گجرات، گوجرانوالہ، سکھر اور سبی میں 47 جبکہ لاڑکانہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا دعویٰ ہے کہ حالیہ چند دنوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 50 ڈگری اور شدت 60 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا...
کوئٹہ:بلوچستان تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ژوب میں پارہ 39 ڈگری تک پہنچا۔ اسی طرح سبی میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے بھر میں شدید گرمی کی واضح علامت ہے۔ تربت میں 45، نوکنڈی میں...
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ Post Views: 2
لاہور: پنجاب میں رہنے والوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے اور شہر کی سڑکیں بھی گویا کہ پگھلنے لگی ہوں۔ مسلسل خشک موسم اور سخت گرمی کے باعث شہری بے حال ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی 13 جون تک ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ماہرین کا کہنا...
کراچی: شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے جب کہ تیز سمندری ہوائیں چلنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج موسم مجموعی طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں جن کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہ سکتی ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ...
کوئٹہ: بلوچستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کوئٹہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ تربت بھی گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نصیر آباد سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ، سورج پھر سے آگ برسا نے لگا ۔ بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری رہا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہاؤالدین میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا. لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری رہا۔ نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچا،11 اور 12 جون کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج پھر سے آگ برسا نے لگا،محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے امکان کو...
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر...
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:پنجاب میں گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 جون تک صوبے بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر جنوبی پنجاب کے اضلاع میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی شدت سب سے زیادہ ہو سکتی...
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے میں 12 جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور سے جاری بیان میں عرفان کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو شدید ہوسکتی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ 12جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ...
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ آج سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 45 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا، جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ آج سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی...
ملک کے بیشتر دیگر شہروں میں پیر کو سورج دن بھر آگ برساتا رہا جبکہ اسلام آباد اور لاہور کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہا۔ یہ بھی پڑھیں: ’موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کی معیشت کو چاٹ رہی ہیں‘ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی معمول سے 4 ڈگری زیادہ تھا اور لاہور مین پارہ 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7 ڈگری زیادہ تھا۔ سبی میں بھی 45 ڈگری ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 44.5 اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ مزید پڑھیے: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں محکمہ موسمیات کے مطابق...
ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت کو 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے نتیجے میں موسم میں تبدیلی کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ آسمان جزوی ابر آلود بھی رہ سکتا ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہو کر 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جو موسم کی مجموعی صورتحال کو متاثر کرے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس...
ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث شہری بے حال ہونے لگے ہیں۔عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں سورج کی تپش کم نہ ہو سکی، صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم گرم رہے گا، شہر میں بارش...
عید کے دوسرے روز لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں سورج نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جس کے باعث شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُدھر محکمہ موسمیات کی ملک گیر پیشگوئی...
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کے باوجود آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے...
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ بلوچستان: عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئیمحکمۂ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں درجۂ حرارت انتہائی گرم رہنےکا امکان ہے، سبی، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد میں درجۂ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ضلع بارکھان اور گردونواح میں آج شام یا رات کے وقت چند مقامات پرہلکی سے درمیانی بارش کی...
آئندہ ہفتے کے دوران بھی ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 07 سے 12 جون کے دوران وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آندھی، جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک الرٹ جاری کردیا، جس میں آندھی، گردآلودہوائیں اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سوات، دیر،ایبٹ آباد،کرم و دیگر شمالی اضلاع سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلودی،چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر ، کوئٹہ، تربت، گوادر سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے...
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، تاہم ہوا میں نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت بدستور زیادہ محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے جب کہ موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ شہریوں کو نمی کے باعث معمول سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔ آج کراچی میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی موسم گرم رہے گا، جبکہ آج سے 5 جون تک درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں لو چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ نواب شاہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری، سکھر میں 45، حیدرآباد میں 44 اور کراچی میں پارہ 39 ڈگری...
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی، آج گرمی کی شدت میں کمی ہوگی تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، سمندری ہوائیں بحال ہیں۔
کراچی: شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی برقرار ہے جب کہ درجہ حرار ت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ساتھ ہی معمول سے تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو شہریوں کے لیے کافی حد تک پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے، تاہم...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بدھ کو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.4 ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور جمعے کو بھی معمول سے زیادہ گرمی پڑنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہا، تاہم نمی کا تناسب گزشتہ روزکےمقابلے میں 28 فیصد کم رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گزشتہ روزکے مقابلے میں درجہ حرارت 1.4ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق جمعے کو موسم گرم یا شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ...