پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور میں گرمی اور حبس میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور:
پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود ہے، اور صوبے کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج موسم خشک رہے گا اور بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ درجہ حرارت کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہریوں کو شدید گرمی اور نمی کے باعث غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے 17 جولائی تک کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان موجود ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، درختوں کے گرنے اور دیگر حادثات کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دیر اور سوات میں موسلادھار بارش و ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔