لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو روز قبل بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شہری کو حراست میں لیا جس کے بعد اُس نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگی۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حکومت سے معذرت چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، پاک فوج، پاکستان زندہ باد‘۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے شہری کا تازہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
واضح رہے کہ دو روز موٹرسائیکل کے ہمراہ جانے والے شہری لاہور کی شاہراہ پر دو فٹ پانی میں پھنس گئے تھ جس کی وجہ سے اُن کی بائیک بند ہوئی تو انہوں نے ایک شہری کو ویڈیو بیان دیا جس میں وزیراعلیٰ، فیلڈ مارشل سمیت دیگر کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والےشخص کا ”سافٹ ویئر “ اپ ڈیٹ ہو گیا، معافی مانگ لی#ExpressNews #LatestNews #Chacha #SoftwareUpdate #ViralVideo #CMPunjab #MaryamNawaz #ViralNews #ForYou #Viral #Trending #Pakistan pic.
یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو حکومت مخالف حلقوں نے بزرگ شہری کی خوب پذیرائی بھی کی اور پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
علی گنڈاپور صادق و امین نہیں رہے، وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف مقدمے کی درخواست
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی غرض سے دائر 22 اے کی درخواست پر پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ وزیر نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا، جو اس صوبے کے عوام کی امانت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے غیر متعلقہ استعمال سے امانت میں خیانت کی گئی ہے، جس کے باعث وزیر اعلیٰ صادق و امین نہیں رہے۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین کی متعدد شقوں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں عوامی فنڈز کا ایسا استعمال ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس افسران کو وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں دی گئیں، مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ متعلقہ فریقین کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔