اداکارہ حمیرا کے چچا نے میڈیا کو حقائق بتا دیئے؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔
حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی گئی تھی لیکن والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔
چچا محمد علی نے بتایا کہ کبھی کبھار فون پر رابطہ ہوجاتا تھا اور وہ ہر دو تین ماہ بعد جب بھی لاہور آتی تھی تو اپنے والدین سے ضرور ملتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ لیکن جب سے اس کا فون بند ہوا تو ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ہمیں اس کے گھر کا بھی اتا پتا معلوم نہیں تھا۔
حمیرا کے چچا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا اپنے والدین سے جائیداد کے معاملے پر کوئی جھگڑا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔
اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
عدالت کے حکم پر جب بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو بارہا دستک کے باجود دروازہ نہیں کھولا گیا۔ جس پر دروازہ توڑنا پڑا۔
جیسے ہی درواز ٹوٹا بدبو کا ایک بھپکا محسوس ہوا اور اداکارہ کی گلی سڑی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی۔ جو تقریباً 8 ماہ پرانی تھی۔
ابتدا میں ان کے اہل خانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر ان کے بہنوئی اور بھائی لاش لینے کراچی پہنچے تھے۔
اداکارہ حمیرا اصغر ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ اُن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد تھی۔
اداکارہ شوبز کی دنیا میں نام کمانے کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔ انھوں نے تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) سے شہرت حاصل کی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: حمیرا کے چچا کے چچا نے نہیں تھا تھا اور
پڑھیں:
عمران اشرف شادی کب کریں گے؟ اداکار کی ویڈیو وائرل
معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف نے دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
عمران اشرف نے حال ہی میں اپنے پروگرام کے دوران مداح کی جانب سے پوچھے گئے دوسری شادی کے سوال پر ردعمل دلچسپ دیا۔ ایک خاتون مداح نے ان سے پوچھا، "آپ دوبارہ شادی کب کر رہے ہیں؟ ہم آپ کو دوبارہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔”
اس سوال پر مسکراتے ہوئے عمران نے جواب دیا، "کیا میں آپ کو خوش نظر نہیں آ رہا؟” خاتون نے مزید کہا کہ وہ ان کی زندگی کے اُس پہلو کی بات کر رہی ہیں جو وہ سب سے چھپاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر ہنسانے والے لوگ اندر سے اُداس ہوتے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/DL4gz82Mef8/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==
عمران اشرف نے جواب دیا، "پھر آپ ہی میرے لیے کوئی ڈھونڈ دیں۔” ساتھ ہی انہوں نے کہا "جو اللہ نے میرے نصیب میں لکھی ہے، وہی میری زندگی میں آئے گی۔ لیکن مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کے لیے دعا کریں۔”
یاد رہے کہ عمران اشرف نے 2018 میں ماڈل کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور 2020 میں ان کے بیٹے روحام کی پیدائش ہوئی۔ تاہم 2022 میں ان کی طلاق ہوگئی لیکن دونوں مشترکہ طور پر اپنے بیٹے کی پرورش کر رہے ہیں۔
کرن اشفاق دوسری شادی کر چکی ہیں جس سے ان کی حال ہی میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم عمران اشرف سنگل ہیں اور اپنے بیٹے کی دیکھ بھال خود کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu