کراچی میں بوندا باندی کا امکان؛ آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
کراچی:
کراچی ڈویژن کے لیے آئندہ 3 دنوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم کا مجموعی مزاج مرطوب رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ شام کے وقت یہ شرح 55 سے 65 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کا رُخ عموماً جنوب مغربی رہے گا تاہم مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جو موسم میں جزوی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، سکھر، دادو، قمبر شہدادکوٹ اور جامشورو جیسے اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
صوبے کے باقی حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور خاص طور پر صبح و شام کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ نمی اور گرمی کے باعث لاحق صحت کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔