Islam Times:
2025-09-18@00:24:25 GMT

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 13 جولائی سے اس میں شدت آنے کی توقع ہے، 13 جولائی (شام) سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی جس کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 13 جولائی سے اس میں شدت آنے کی توقع ہے، 13 جولائی (شام) سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان موسمی نظاموں کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان میں 17 جولائی کو وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار، شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا میں 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، اسلام آباد میں 17 جولائی بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی 13 تا 17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بھی 13 تا 16 جولائی شمال مشرقی و جنوبی اضلاع میں بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں درمیانی بارش کا خدشہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موسلادھار بارش محکمہ موسمیات کا امکان ہے کے مطابق بارش کا

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5  جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیش گوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا