لاہور‘ فیروز والہ‘ گوجرانوالہ‘  اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو اکٹھا کرنا ہو گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رکھی گئی۔ اسلام آباد سے آنے والے قافلے میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، پارٹی چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ایم این اے شاہد خٹک سمیت دیگر شامل ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہمارے ارکان معطل کئے گئے، امن کا پیغام لے کر جا رہے ہیں، اپنے معطل ارکان سے اظہارِ یکجہتی کریں گے‘  پنجاب کے عوام نے 8 فروری کے انتخابات میں ہمیں ووٹ ڈالا تھا انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ایم پی اے معطل کئے گئے ہیں اس پر بھی ان سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ قاسم اور سلیمان پاکستان الیکشن لڑنے نہیں آرہے اپنے والد سے ملاقات کرنے آرہے ہیں ۔ پنجاب کے لوگوں نے ہمارے لئے بہت قربانیاں دی ہیں‘ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے سب سے زیادہ ایم پی اے ہیں، ہمارے26  ایم پی اے معطل کئے گئے ہیں، ہم نے جلسہ نہیں کرنا صرف اجلاس ہے۔ سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے‘ کسی فرد کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے نے ضلع گجرات کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے سرائے عالمگیر کے مقام پر ہوٹل میں مختصر قیام کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور ، چیئرمین بیرسٹر گوہر ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خاں بھچر نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے خان کو ملنے آ رہے ہیں کو ئی ہاتھ تو لگا کے بتائے کارکنان کی پکڑ دھکڑ دو سال سے دیکھ رہے ہیں ،اس سے کچھ فرق نہیں پڑ تا۔ پی ٹی آئی گوریلہ جماعت نہیںہم جمہوری طرز پر احتجاج اور جلسے جلوس کریں گے۔ سرائے عالمگیر پل اور چناب پل تک راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جو قافلوں کے گجرات کے حدود سے نکلنے اور گوجرانوالہ کی حدود میں داخلے کے بعد بھی سڑکوں پر الرٹ رہی تاہم قافلے پرامن طریقے سے واضح رہے کہ ضلع بھر سے کسی بھی مرکزی پارٹی رہنما نے قافلے میں شرکت کی اور نہ ہی پارٹی رہنمائوں کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں لاہور آنے والا پارلیمنٹرین کا قافلہ شاہدرہ راوی پل پر پہنچا تو مقامی عہدیداروں اور کارکنوں نے انکا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں برسائیں اور زبردست نعرے بازی کی جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت قافلے میں تمام گاڑیاں ٹال ٹیکس دیئے بغیرآگے نکل گئیں۔ کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر اہلکاروں نے ٹیکس لینے کی کوشش کی تو وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کی سکیورٹی نے دھکے مارے اور قافلہ فیروزوالہ سے لاہور روانہ ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما یاسر گیلانی کو دیگر ساتھی کارکنان کے گرفتار کئے جانے کی اطلاع ملی ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے تصدیق کی  انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کا قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں گوجرانوالہ رکے بغیر لاہور روانہ ہو گیا۔ درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی گزر گاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد عشایئے سے خطاب کرتے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب بھی کوئی تحریک لاہور سے چلتی ہے وہ پورے پاکستان میں فتح حاصل کرتی ہے ہمارا لیڈر بے گناہ جیل میں ہے اس پر کوئی کیس نہیں پنجاب کی محبت اور جذبہ ناقابل بیان ہے۔ پنجاب کے عوام کا گرم جوشی سے استقبال قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ شاندار استقبال نے دل جیت لیا۔ پنجاب پی ٹی آئی کا دل ہے ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے، اب ہمارا لائحہ عمل پاکستان کے حالات کے مطابق ہونا چاہئے۔ پنجاب کا خیبر پی کے سے موازنہ کریں گے تو یہ زیادتی ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی آج بھی کہتے ہیں کہ بات کیلئے تیار ہیں۔ متحد ہونے تک کامیابی ہمارا مقدر نہیں بن سکتی۔ لاہور میں پرامن طریقے سے داخل ہوا ہوں۔ ادھر وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں۔ علی امین گنڈاپور سے افغانستان کے سفیر نے  ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے افغانستان میں کینسر ہسپتال کے قیام میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔ گنڈا پور نے کہا بیرونی طاقتوں کے مذموم عزائم کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں، وفد اعتماد اور ہم آہنگی کے فروغ میں پل کا کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر افغانستان کے سفیر احمد شکیب نے افغان مہاجرین کا خیال رکھنے پر حکومتِ خیبر پی کے سے اظہار تشکر کیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج ہم لاہور سے تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں ہم نے 5 اگست تک اس کو پیک پر لیکر جانا ہے یہ سوچنا ہو گا وہ کیسے کرنا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے۔ اگر ایسا ہی کرنا ہے تو خیبر پی کے سے ان کے چیئرمین صاحبان کو فارغ کر دوں گا۔ مولانا فضل الرحمنٰ کا ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے میرٹ پر ہیں باقی سب فارم 47 پر ہیں۔ مولانا فضل الرحمن خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں اور یہ ہمارے لئے باتیں کریں گے۔ عوام نے مولانا فضل الرحمن کو مسترد کیا ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمن خیبر پی کے میں تبدیلی لانے کی بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہو گا۔ انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا اس لئے اپنے حلقے سے نہ جیت سکے پنجاب حکومت کا اس وقت شکریہ ادا کروں گا جب مجھے لاہور میں آئینی حق کے مطابق جلسے کی اجازت دیں گے اگر جلسہ کی اجازت دیں تو  صرف شکریہ نہیں بلکہ تحفہ بھی دوں گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کا وقت دے رہے ہیں اس کے بعد یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم نہیں ہوگے۔ سن لو فیصلہ  کرنے والو ہم آپ کو نوے دن کا وقت دے رہے ہیں سدھر جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہمارے نوے دن شروع ہو گئے ہیں اس کے بعد 91ویں دن یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر تم نہیں رہو گے۔ عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک چلانے کے حوالے سے سب سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا اور نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لا لگا کر ملک کی جمہوریت کا ستیاناس کر دیا گیا ہے اور ان کو اپنی کسی بات پر ندامت نہیں الٹا تشدد اور بلیک میل کرتے ہیں، میں فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، اس لیے کہتا ہوں کہ کچھ لوگوں مداخلت سے ہماری فوج کے معیار کو گرا رہے ہے۔ میں وزیراعلیٰ ہو کر عوام کو جوابدہ ہوں اور اْن کو جواب دینا بھی پڑے گا۔ اس کے علاوہ میں عمران خان کے علاوہ کسی کا حکم نہیں مانوں گا چاہے ہمیں دھمکیاں ہی کیوں نہ دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں اور نظام کی بہتری اور ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام ملک میں کارکنوں کو پیغام حالت کے مطابق لائحہ عمل بنا کر پارٹی کو پیش کریں، احتجاجی تحریک کولیڈر کرنے کا موقع مقامی قیادت کو دیں۔ ہم تحریک کا اعلان کرتے ہیں اور اپ ہمارے لوگ اٹھا لیتے ہیں، ایسا نہیں چلے گا اور بھائی جان میں تو اب جواب دوں گا، چاہے اس سے میری پارٹی کے لوگ اتفاق نہ کریں، اگر مجھے گولی مارو گے تو تیار رہو اس بات پر بھی کہ گولی تمہیں بھی لگ سکتی ہے اگر تم ناجائز کرو گے ہم بھی ویسا ہی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے حکومت گرانے کی دھمکی دیتے ہیں، حکومت گرا دو گے تو جاؤ گرادو پہلے کون سا تم لوگوں نے بنا کر دی ہے ہم نے زور بازو پر حکومت بنائی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور نے کہا مولانا فضل الرحمن انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خیبر پی کے ایم پی اے کریں گے رہے ہیں کے بعد

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔

راولپنڈی میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔

افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب کی وفد کے ہمراہ اسد قیصر کے ظہرانے میں شرکت

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟  ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی، دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔ 

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں کیں مگر روکا گیا،  پارٹی میں بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں انہیں خبردار کر رہا ہوں آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، بجٹ سے پہلے سیاسی دباؤ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات درکار تھیں۔

بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں