90 دن میں عمران خان رہا نہ ہوئے تو یا تم نہیں یا ہم نہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک سخت الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کی مہلت دے رہے ہیں، جس کے بعد یا تو ہم سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم موجود نہیں ہوگے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
“فیصلہ کرنے والوں! سن لو، آج سے تمہارے لیے 90 دن کا وقت شروع ہو گیا ہے، اب سدھر جاؤ۔”
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ 91ویں دن فیصلہ کن مرحلہ آئے گا—یا ہم سیاست چھوڑ دیں گے، یا پھر تم رہو گے نہیں۔
وزیراعلیٰ نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور شرکاء سے ہاتھ اٹھوا کر حلف لیا، نعرے بھی لگوائے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے ایک خوددار نظریے کے تحت سیاست کا آغاز کیا تھا، کیونکہ ملک پر طویل عرصے سے مخصوص طبقے اور پارٹیاں مسلط رہی ہیں جو اب مافیا کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔