وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ہم لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم ہے، اس کے بعد پھر وہ نہیں یا ہم نہیں۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بے گناہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت

انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرےگی، 5 اگست تک تحریک کو عروج پر لے کر جائیں گے، لاہور سے تحریک شروع کرنے کا یہ مقصد ہے کہ یہاں سے جو تحریک چلتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں مجھ پر ثابت کرو کہ میں نے کوئی سازش کی ہے تو پھر جو بھی سزا دو گے قبول ہوگی۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے جبر بہت برداشت کرلیا لیکن ہمارے مخالفین برداشت نہیں کرسکیں گے، ہماری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بیوی قید میں ہے اس کے باوجود وہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے ساتھ بیٹھو اور دلائل کے ساتھ بات کرو۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم بات چیت کے لیے اگر گزارش کررہے ہیں تو اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم نے اپنے زور بازو پر خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جسے گرانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہماری تحریک عروج پر ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار پی ٹی آئی کی تحریک پچھلی تحریکوں سے بالکل مختلف ہوگی، رؤف حسن

آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا قافلہ لاہور پہنچا ہے۔ روانگی سے قبل علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وی نیوز علی امین گنڈاپور انہوں نے کہاکہ احتجاجی تحریک پی ٹی ا ئی کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا