خواجہ آصف کے کہنے پر عمران خان کو دستیاب سہولیات دکھانے آئی لیکن اڈیالہ جیل میں جانےکی اجازت نہیں ملی : علینہ شگری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
راولپنڈی(ویب ڈیسک) اینکر پرسن علینہ شگری بھی گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے اور انہیں دستیاب سہولیات دکھانے کے لیے جیل کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علینہ خان کاکہناتھاکہ وزیردفاع خواجہ آصف ان کے پروگرام میں آئے اور کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات دستیاب ہیں، وہ ان سے اور عام قیدی سے بہت بہتر ہیں، میڈیا بیانیہ پر چلنے کی بجائے زمینی حقائق دکھائے۔
ان کاکہناتھاکہ ""وزیردفاع نے پورے میڈیا کو للکارا کہ زمینی حقائق دکھائیں،اڈیالہ جانے سے پہلے خواجہ آصف کوبتایا کہ آپ کے کہنے پر میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جا رہی ہوں،لسٹ میں میرا نام موجودتھا لیکن پولیس اہلکاروں نے لیٹ ہونے کا بہانہ کیا، وزیردفاع کی یقین دہانی کے باوجود، عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔
بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ کا انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
بریکنگ نیوز ????
علینہ شگری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا, علینہ شگری کو خواجہ آصف نے چیلنج کیا تھا, اڈیالہ جائے اور عمران خان کی سہولیات دیکھیں۔
علینہ شگری کو پولیس والے آگے جانے سے روک رہی ہے, آگر ہمت ہے تو اڈیالہ جیل دیکھا دیتے۔ pic.
ان کا نام تحریک انصاف کی لسٹ میں ہونے اور بطور صحافی ملاقات کرنے سے متعلق سوال پر علینہ کاکہناتھاکہ وزیردفاع کے چیلنج کے بعدقانونی پروٹوکول کی پیروی کی،خواجہ آصف کے کہنے پر ہی متعلقہ کوارڈینیٹر سے رابطہ کے کے بعدپی ٹی آئی کی لسٹ میں شامل کروایاتھا، وزیردفاع کو تو آنے سے پہلے ہی بتا کر آئی تھی لیکن انتظامیہ کو کم از کم حکومت وقت کےا حکامات تو ماننے چاہیں۔
میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کیلئے آیا ہوا ہے ، شہری کا ویڈیو میں انکشاف
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل علینہ شگری خواجہ ا صف
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ