Jasarat News:
2025-07-13@02:18:36 GMT

روس میں 30 برس کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ یہ روسی محکمہ موسمیات کے مطابق تقریباً 30 سالوں میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ہے۔ روسی موسمیات کے مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ماسکو میں جمعرات کے روز درجہ حرارت 33.

9 ڈگری تک پہنچ گیا جس نے 10 جولائی 1996 ء کو ریکارڈ کیے گئے 33.4 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ روسی محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ ہفتے کے آغاز تک وسطی روس اور جنوبی یورپ کے تمام حصوں میں جاری رہے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں 11 سے 17 جولائی تک بارشوں کا امکان

فائل فوٹو۔

11 سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات میں 13 سے 17 جولائی کے دوران بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی بارش متوقع ہے۔ 

خیبر پختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، چار سدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، بنوں لکی مروت، کرک، وزیرستان، باجوڑ، دیر، شانگلہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔ 

مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور لورا لائی میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کاانتباہ‘ طغیانی کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک میں شدید مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں 11 سے 17 جولائی تک بارشوں کا امکان
  • یورپ : جھلسانے والی گرمی ؛ 10 دن میں ہلاکتیں 2300 سے زائد ریکارڈ
  • شہباز حکومت کے سوا سال کے دوران قرضوں میں 11 ہزار 235 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ