جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے نام ایک اور اعزاز درج کرا لیا، بیٹنگ کے شعبے میں اپنی بے مثال مہارت کے بعد اب انہوں نے فیلڈنگ میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
لارڈز کے تاریخی میدان میں بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز روٹ نے بھارتی بیٹر کرون نائر کا کیچ پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے نان وکٹ کیپر فیلڈر کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
روٹ نے یہ کارنامہ محض 266 اننگز میں 211 کیچز کے ساتھ سرانجام دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی لیجنڈ راہول ڈریوڈ کے پاس تھا، جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے۔
جو روٹ نے نہ صرف فیلڈنگ میں کمال دکھایا بلکہ بیٹنگ میں بھی اپنی کلاس کا لوہا منوایا۔ انہوں نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 37ویں سنچری مکمل کی، جس کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 387 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے اور لارڈز ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ نے
پڑھیں:
بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کا فضائی معیار خطرناک حد تک گرا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت سے مشرقی جانب سے داخل ہونے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی کو تشویشناک حد تک بڑھا دیا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور سمیت وسطی پنجاب اس وقت شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ہوا میں مضر ذرات کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی علاقوں سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور میں ایئر کوالٹی کو مسلسل متاثر کر رہی ہیں اور شہر کا اوسط اے کیو آئی 320 سے 360 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ریکارڈ ہوا جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر ائیر کوالٹی انڈیکس 450 تک پہنچ گیا۔ محکمے کے مطابق فضا میں آلودگی کی سطح انتہائی بلند ضرور ہے تاہم فی الوقت صورتحال قابو سے باہر نہیں ہوئی، دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک فضائی معیار میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔
بین الاقوامی فضائی نگرانی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے سیکرٹریٹ میں 1018، ساندہ روڈ پر 997 اور راوی روڈ پر 820 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے جبکہ برکی روڈ، شاہدرہ اور جی ٹی روڈ سمیت متعدد مقامات پر اے کیو آئی 500 درج ہوئی۔
پنجاب بھر میں اس وقت متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کے زون میں داخل ہو چکے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان اور قصور بھی شامل ہیں جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں 286 سے 601 تک کے پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ سامنے آئے جنہیں ماہرین نے مضر صحت قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کی ہدایات جاری کی ہیں۔