مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) پاکستان کے فاسٹ بولنگ لیجنڈ وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی مچل اسٹارک کو 100 ٹیسٹ میچز مکمل کرنے پر ''جدید دور کا عظیم باؤلر‘‘ قرار دے دیا ہے۔
'کنگ آف سونگ‘ وسیم اکرم نے ہفتے کے دن کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں کسی کھلاڑی کا سو ٹیسٹ میچ کھیلنا کوئی آسان کام نہیں بالخصوص فاسٹ بولر کے لیے۔
اسٹارک کا موازنہ اکثر وسیم اکرم سے کیا جاتا ہے۔ دونوں ہی بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے اسٹار کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ تاہم کرکٹ ناقدین کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے فاسٹ بولرز میں وسیم اکرم جیسا گیند باز تاریخ میں نہیں آیا ہے۔
مچل اسٹارک ہفتے کے روز سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ایک ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کیریبین میں موجود ہے، جہاں اس سیریز کا آخری میچ جیمکا میں کھیلا جا رہا ہے۔انسٹھ سالہ وسیم اکرم نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آج کے دور میں 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑی بات ہے، میں اسٹارک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس (تسلسل) سے ان کی صلاحیت اور عزم کا پتا چلتا ہے۔
‘‘ کتنے کھلاڑی سو ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں؟35 سالہ اسٹارک یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 83 ویں اور آسٹریلیا کے 16ویں کھلاڑی بنیں گے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ صرف دوسرے فاسٹ باؤلر ہیں۔ اسٹارک سے قبل گلین میکگرا یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
وسیم اکرم نے مزید کہا، ''100 ٹیسٹ کھیلنا ثابت کرتا ہے کہ اسٹارک کتنا مستقل مزاج رہا ہے اور یہ بھی کہ اس کی ترجیحات کیا ہیں یعنی ریڈ بال کرکٹ۔
‘‘وسیم اکرم کے بقول اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی اور لیگ کرکٹ بھی کھیلی ہے، مگر ان کی اصل پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے اور ان نزدیک وہ ''جدید دور کے عظیم باؤلر‘‘ ہیں۔
اسٹارک اب تک 395 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور امکان ہے کہ وہ اپنے 100ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کر لیں گے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ وسیم اکرم کے قریب ہی ہے۔
سن 2002 میں ریٹائرمنٹ لینے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اپنے کیریئر میں انہوں نے اور اسٹارک دونوں نے ہی ''جسم کے ہر جوڑ اور ہر حصے میں چوٹیں برداشت کی ہیں‘‘۔
سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا، ''لوگ اکثر ہمارا (وسیم اکرم اور مچل اسٹارک کا) تقابلی جائزہ کرتے ہیں، مگر ہم مختلف ادوار میں کھیلے ہیں۔ ان (اسٹارک) کے پاس رفتار بھی ہے، سوئنگ بھی ہے اور خاص طور پر نئی گیند سے وہ نئے بلے بازوں کے خلاف بڑی ذہانت سے بولنگ کر رہے ہیں۔
ادارت: عاصم سلیم
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وسیم اکرم نے مچل اسٹارک ٹیسٹ میچ
پڑھیں:
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
سٹی42: باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 339 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 623، سول سیکرٹریٹ میں 610، اقبال ٹاؤن 607 جبکہ ساندہ روڈ پر 486 ریکارڈ کی گئی۔برکی روڈ پر آلودگی کی سطح 478، سید مراتب علی روڈ پر 471، پیراگون میں 455 اور جی سی یونیورسٹی کے اطراف 447 ریکارڈ ہوئی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب موسمی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث سانس اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
پروفیسر جاوید اکرم نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بزرگ افراد اور بچے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ پہلے سے بیمار افراد کے لیے یہ آلودگی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری کھلی فضا میں نکلتے وقت لازمی ماسک استعمال کریں اور آلودگی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔پروفیسر جاوید اکرم نے مشورہ دیا کہ بوڑھے اور بیمار افراد کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوانی چاہیے تاکہ موسمی بیماریوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی