فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے۔

اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا۔

گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی پارلیمنٹیرین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں۔

علاوہ ازیں عامر ڈوگر نے کہا کہ جہلم کے پاس نمازِ ظہر ادا کی جائے گی، رات کو پارٹی قیادت لاہور میں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ

پڑھیں:

لاہور کی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرانٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ طلبی کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی پیروی کیلیے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ نے حکم نامہ طلبی کے ساتھ روبکار بھی جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروارکھا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے حکومت گھبراہٹ کا شکار،علی امین گنڈا پور
  • ہم پاکستان کے آئین، جمہوریت، اور پارلیمانی روایات کی بحالی کے لیے نکلے ہیں۔، سلمان اکرم راجا
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں خوش آمدید، موروثی سیاست کی حمایت نہیں کرتا، علی محمد خان
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے جمائما کا ردعمل سامنے آگیا
  • بانی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
  • فواد چوہدری کی ٹرائل رکوانے کی استدعا مسترد، سپریم کورٹ نے کیس واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا
  • تحریک کا حصہ بننا عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے‘ سلمان اکرم راجا
  • لاہور کی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم
  • عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے،سلمان اکرم راجہ