کیلیفورنیا میں خاتون کا گھر اَن چاہے ایمیزون پارسلز سے بھر گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے کی ایک خاتون کے گھر میں گزشتہ ایک سال سے روزانہ کی بنیاد پر ایسے ایمیزون پارسلز آ رہے ہیں جن کا اُس نے آرڈر ہی نہیں دیا۔
خاتون، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں، کا کہنا ہے کہ ہر ڈبے میں ایٹکن (Etkin) برانڈ کی نقلی چمڑے کی گاڑیوں کے سیٹ کورز ہوتے ہیں، جو ایک چینی کمپنی Liusandedian کی جانب سے ایمیزون پر بیچے جاتے ہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنی نے اپنی واپسی (ریٹرن) کا پتا اس خاتون کے گھر کا درج کر دیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر سے خریدار اپنی ناقص مصنوعات واپس اسی کے پتے پر بھیج رہے ہیں۔
آن لائن صارفین کی شکایات سے بھری ہوئی ریویوز بھی کچھ کم دلچسپ نہیں۔ سیٹ کور کا فٹ نہ آنا، ریٹرن کی بھاری قیمت، اور ریفنڈ نہ ملنے جیسے مسائل عام ہیں۔
خاتون نے مقامی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اکثر اوقات واپسی کی لاگت اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے جتنے میں وہ چیز خریدی گئی تھی! اور بدقسمتی سے لوگوں کو اُن کے پیسے بھی واپس نہیں ملتے۔
ایمیزون کی جانب سے بار بار مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود، پارسلز کا تانتا بندھنے کا نام نہیں لے رہا۔
ایمیزون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے متاثرہ خاتون سے معذرت کر لی ہے اور ان کے ساتھ مل کر پیکجز واپس لینے اور مسئلے کے مستقل حل کے اقدامات کر رہے ہیں۔
ایمیزون کے نمائندے حال ہی میں متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے اور درجنوں پارسلز واپس لے گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ووڈ سائیڈ، کیلیفورنیا کے رہائشی جان ڈی فیور کو بھی گزشتہ سال بالکل ایسا ہی تجربہ ہوا، ان کے گھر بھی ناپسندیدہ ایمیزون پارسلز کے انبار لگ گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے گھر
پڑھیں:
گھر سے خاتون کی کمبل میں لپیٹی گلا کٹّی لاش برآمد
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو کند آلہ کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی افتخار تنولی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بلدیہ ٹیپو سلطان روڈ عظیمہ آ باد نزد گلیکسی گرامر اسکول کے قریب گھر میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔ متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد اللہ دتہ سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا تھا۔ مقتول اور اس کارشتہ دار اسلم سائٹ میں ایک نجی لوم فیکٹری میں ملازم تھے۔ اس گھر میں ساتھ رہتے تھے۔ مقتول اور اس کے رشتے دار اسلم کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرہ سے ہے۔ متقول دن اور اس کا رشتہ دار نائٹ شفٹ میں فیکڑی میں کام کرتے تھے۔ متقول کا رشتہ دار صبح کام پر سے گھر واپس آیاتو اس نے دیکھا کہ یوسف کی گلہ کٹی لاش پڑی ہے۔ اس نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ علاوہ ازیں مقتول شادی شدہ ہے ۔ اس کی فیملی گوجرہ میں رہتی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع مقتول کے رشتہ داروں کو دے دی ہے۔ قتل کی مختلف پہلوں سے ںتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کی کوشش ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔