ایبٹ آباد: کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
— تصویر بشکریہ رپورٹر
ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ساجد قمر کا کہنا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی معیشت اور ترقی کی بنیاد ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی قومی ضروریات کے مطابق تحقیق و تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔
کانووکیشن کے موقع پر جامعہ کے ترجمان سردار نصیر نے کہا کہ 1283 طلبہ و طالبات کو بی ایس / ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 32 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 92 طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔ 83 بین الاقوامی طلبہ کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامسیٹس یونیورسٹی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔