حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں، مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جاہل آدمی کم نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر بدکردار پڑھ جائے تو زیادہ خطرناک ہے، صرف ڈگری دینے سے معاملہ نہیں بن رہا، سوسائٹی صرف تعلیم دینے سے نہیں بن پارہی، لوگ کہہ دیتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ باوقار معاشرے کیلئے اعلی تعلیم اور کردار ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آج اس یونیورسٹی کا افتتاح بہت خوشگوار بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقرا یونیورسٹی کے اساتذہ کو درخواست کرتا ہوں کہ طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ میں بھی کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جاہل آدمی کم نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر بدکردار پڑھ جائے تو زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ڈگری دینے سے معاملہ نہیں بن رہا۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی صرف تعلیم دینے سے نہیں بن پارہی، لوگ کہہ دیتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہ بچی کی شادی کرتے ہیں تو کیوں شجرا معلوم کرتے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ 24 کروڑ لوگوں کی حوالگی کا معاملہ ہو تو کہتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہ مصطفی کمال نے کہا کہ نہیں بن
پڑھیں:
سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری
کراچی (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔
کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں، ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے، ایس آئی یو ٹی ملک بھر سے آنے والوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فخر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ایس آئی یو ٹی، انڈس کے ساتھ پارٹنرشپ کی، ڈاکٹر ادیب رضوی کے نیٹ ورک کے بارے میں سب نے مجھ سے پہلے بات کی، ہماری ایس آئی یو ٹی کی 2022 تک 6 ارب روپے کی پارٹنرشپ تھی، اب یہ پارٹر شپ 21 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، سندھ سے باہر شہروں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کے ساتھ مل کر دیگر صوبوں میں سہولیات فراہم کریں، 2027 تک لاڑکانہ میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولت کا افتتاح کریں گے، لاڑکانہ والے دیکھتے ہیں کہ ایک طرف یہ تاج محل میں بن رہا ہے اور ان کے پاس صرف ڈائیلاسز سینٹر ہے۔