بڑے الیکٹیبلز آغا علی سے رابطے کر رہے ہیں، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ابھی سے الیکشن کے بارے میں مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ فلاں جماعت کو لایا جائے گا کوئی کہتا ہے کہ فلاں کو آگے کیا جائے گا، ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ یہاں فارم 47 نہیں چلے گا، یہاں اس کی حکومت بنے گی جس کو عوام ووٹ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر سے الیکٹیبلز کی بڑی کھیپ آغا علی رضوی سے رابطے کر رہی ہے مگر ہم اصولوں نظریات اور اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے سامنے اقتدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ہم اقدار کی بات کرتے ہیں۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی سے الیکشن کے بارے میں مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ فلاں جماعت کو لایا جائے گا کوئی کہتا ہے کہ فلاں کو آگے کیا جائے گا، ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ یہاں فارم 47 نہیں چلے گا، یہاں اس کی حکومت بنے گی جس کو عوام ووٹ دیں گے۔ عوام کی مرضی و منشا کے خلاف یہاں کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ کسی نے سیاسی انجینئرنگ کی کوشش کی تو اس کے نام اور تصویر کے ساتھ انتخابی پوسٹرز چھپوائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
سب ٹھیک ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔جیو نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوا دی ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ءکو بہتر علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
مزید :