شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.

9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اعر دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغرب سمت سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موسم کی بدلتی صورتحال پر نظر

رکھیں۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اگلے 24گھنٹو ں میں کہاں کہاں بادل برسیں  گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔

مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق ہوئے، رواں سیزن میں 571 شہری زخمی، 214 گھر متاثر، 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اگلے 24گھنٹو ں میں کہاں کہاں بادل برسیں  گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
  • کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار؛ آئندہ 3 دن بادلوں کا راج ہوگا
  • اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار، آج مزید بارش کی توقع
  • کراچی میں آج بھی سرمئی بادلوں کا راج، بوندا باندی سے موسم خوشگوار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر
  • کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان
  • گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
  • ملک میں 3اگست تک شدید بارشوں کا امکان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری