اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں سمیت ملکہ کوہسار مری، مینگورہ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرآئی ایٹ، جی سکس، ایف سکس، ایف ٹین، جی سیون، ایف سیون، راول چوک، بنی گالہ اور بہارہ کہو میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں راولپنڈی کے علاقوں فیض آباد، شمس آباد اور ڈبل روڈ میں بھی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ تاہم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفرسے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے لیے عملہ متحرک کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محکمہ موسمیات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات کی پیشگوئی

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں بلوچستان کے شہر نوکنڈی اور سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے گرم مقامات رہے۔

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ این ڈی ایم اے نے آئندہ دنوں کے لیے بارش، گرمی اور ممکنہ خطرناک موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بلوچستان کے شہر نوکنڈی اور سبی گزشتہ روز ملک کے گرم ترین شہر رہے، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رواں موسم کی اب تک کی سب سے زیادہ گرمی دیکھی گئی، جہاں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہواؤں کے دو الگ سلسلے داخل ہوں گے۔ ایک طرف کمزور مرطوب ہوائیں جنوبی اور مشرقی علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں پر اثر انداز ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان کے علاقوں بارکھان اور کوہلو میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 3 اور 4 جون کے دوران شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور شمالی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسی دوران بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور مشرقی پنجاب میں 5 سے 7 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (گلاف) کا خطرہ بھی برقرار ہے۔

شسپر، گلکن، درکوٹ، ریشن اور بدسوات سمیت مختلف گلیشیائی علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور سفر کے دوران مشکلات پیدا ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ڈی ایم اے پاکستان کا موسم

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات کی پیشگوئی
  • ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے