اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
مریدکے(سب نیوز)لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 50 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
جمعہ کے روز لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان نالہ ڈیک کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 3 مکمل طور پر الٹ گئیں، جبکہ 50 مسافر زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوری بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد زخمی مسافر مدد کے منتظر رہے۔ ابتدائی طور پر امدادی ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ سکیں، جس پر مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ساتھیوں کو الٹی ہوئی بوگیوں سے نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھ ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جہاں شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثہ نالہ ڈیک کے قریب پیش آیا، جو ریلوے لائن کے ساتھ واقع ایک چھوٹی نہر ہے، جائے حادثہ سے پٹڑی کے ٹوٹے ہوئے حصے ملے ہیں، جبکہ اس وقت ٹرین کی رفتار تقریبا 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ لاہور سے میڈیکل اور ریلیف ٹرینیں بھی فوری طور پر روانہ کی گئیں تاکہ امدادی کاموں میں معاونت فراہم کی جاسکے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ریلوے اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فورا جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے ریسکیو کارروائیوں میں تیزی لانے اور میڈیکل ٹیموں کو فوری پہنچنے کے احکامات بھی دیے۔ وزیر نے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کریں تاکہ زخمیوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے اور ان کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان التجا کرتے ہیں فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم ملک کے خیر خواہ ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔