وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کی صورت میں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر انڈسٹری مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے تجاویز تیار کی گئی ہیں، جس کے تحت حکومت صرف 5 لاکھ ٹن چینی کا بفر اسٹاک رکھے گی اور اس کے علاوہ مداخلت نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے تجاویز کا حتمی مسودہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کیا جائے گا۔
تجاویز کے مطابق حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس ایک ماہ کی کھپت کے برابر بفر اسٹاک رکھے گی، ڈی ریگولیٹ کرنے پر قیمتیں کنٹرول نہ ہوئی تو سبسڈی کا حجم بڑھایا جا سکتا ہے، چینی سرپلس ہونے پر برآمد ہوگی تو کسان کو گنے کے بہتر دام مل سکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے شوگر ملز کو 50 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد تک چلایا جائے گا، شوگر ملز کو پوری صلاحیت پر چلا کر گنا استعمال کرنے سے 2.
ذرائع نے مزید بتایا کہ کھپت کے علاوہ اضافی چینی برآمد کر کے 1.5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، ایک ماہ کی کھپت کے برابر ٹی سی پی کے ذریعے بفر اسٹاک کے علاوہ باقی چینی نجی شعبہ ڈیل کرے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی ریگولیٹ کرنے
پڑھیں:
حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر صرف 20منٹ میں طے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان سفر صرف 20 منٹ میں طے ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طلال چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مارگلہ سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جبکہ ٹرین سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ہفتے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے ، منصوبے کے لیے جدید ٹرین درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو تیز، آسان اور معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ ویژن عوام کو سہولت دینا ہے اور اس منصوبے سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ٹرین سروس کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم کرے گی۔
Post Views: 6