اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں کیا تھا؟ پتا چل گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی: مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں موجود چیز کے بارے میں آخرکار پتا چل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلیٹ سے ملنے والے تمام پیالوں میں نمک موجود تھا۔
کیمیائی تجزیاتی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، تفتیش کاروں نے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 سیمپل اکٹھے کیے تھے، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کے تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گھر سے 5 مختلف پیالوں میں سے 5 سیمپل لیے گئے تھے، گھر کے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف اور آیوڈائزڈ ہے۔
سمندری نمک بدبو کم کرنے کے لیے رکھا گیا تھا، یا کسی اور وجہ سے یہ پتا نہیں لگایا جا سکا ہے، موجود رپورٹس اور جمع شواہد پر تاحال اداکارہ کی موت کی وجہ بھی بتائی نہیں جا سکی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سے ملنے والے فلیٹ سے
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔