لیجنڈری اداکارہ، میزبان اور کامیڈین بشریٰ انصاری ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ اشنا شاہ کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے شادی شدہ زندگی کو بہت آئیڈیالائزڈ کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والدین کی خوبصورت اور محبت بھری شادی دیکھی تھی۔ اسی سوچ کے تحت میں نے بھی شادی کی لیکن یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے پہلے شوہر اقبال انصاری ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بھی ایک روایتی پاکستانی مرد کی طرح نکلے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر کو ہر وقت اس بات کی فکر رہتی تھی کہ میں گھر میں کیا کر رہی ہیں اور کیا نہیں، اور انہیں ان تمام چھوٹے چھوٹے معاملات پر پریشانی ہوتی تھی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے دل میں تو ہمیشہ یہی خیال رہا کہ شادیاں پریوں کی کہانی جیسی ہوتی ہے لیکن جب شادی ہوئی الٹا نکلا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہماری کبھی نہ بن سکی، ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ علیحدگی پر مجبور ہوئیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں مائیں اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت کرتی ہیں کہ وہ بڑے ہوکر ماماز بوائے بن جاتے ہیں، جس کے اثرات شادی شدہ زندگی پر پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور 36 سال بعد دونوں کے درمیان 2020 میں طلاق ہوئی۔

جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں خاص طور پر اقبال حسین کے ساتھ نام جوڑا جاتا رہا۔

اگرچہ بشریٰ انصاری نے کافی عرصے تک ان افواہوں کی تردید کی، تاہم بعد میں انہوں نے اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ نے کہا کہ

پڑھیں:

طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی:

معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب کا اپنی طلاق سے متعلق افواہوں پر اہم بیان سامنے آگیا۔

ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی ہے کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹوری نہ تو میں نے شیئر کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی مگر حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پیجز کو نظر آگئی۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی افواہیں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ اسکرین شاٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب فیروز نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسٹوری میں ایک خاتون کے جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسے رشتے میں ہیں جہاں بحثیں جھگڑوں میں بدل چکی ہیں، وہ مسلسل دباؤ اور ذہنی تناؤ میں ہیں اور اب وہ اپنی عزتِ نفس، محبت اور سکون کے لیے یہ رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں۔

تاہم ڈاکٹر زینب نے واضح کیا کہ یہ تمام مواد جعلی ہے اور ان سے منسوب کرنا غلط ہے۔

یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ علیزے نے اس وقت فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
  • شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں: روبی انعم
  • فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟
  • کیا مہیما چوہدری اور سنجے مشرا نے شادی کرلی؟
  • ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی