Jang News:
2025-07-31@02:08:20 GMT

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا اندیشہ ہے، حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.

6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی معیشت 2025 میں 3 اور 2026 میں 3.1 فیصد سے ترقی کرے گی اور عالمی سطح پرمہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف،بڑھتی غیر یقینی اور جیو پولیٹیکل کشیدگی عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعتماد کی بحالی اور سازگار حالات اہم پالیسی ترجیحات قرار دی گئی ہیں۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اب بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، معرکہ حق کی صورت میں بھارت کےخلاف تاریخی کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے، یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، اڑان پاکستان ملکی ترقی کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پائیدار ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی منیجنگ ڈائریکٹر کی اہم ملاقات 
  • آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی
  • آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی
  • کم افراط زرکی پیشگوئی، شرح سود میں نمایاں کمی کا دباؤ بڑھ گیا
  • اب بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے، احسن اقبال
  • وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی
  • ’کھیل کو کھیل ہی رہنے دو‘، دانش کنیریا بھارتی ٹیم کی منافقت پر پھٹ پڑے