وفاقی کابینہ اجلاس آج، امریکی ٹیرف پر بریفنگ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری شامل
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابنیہ کا اجلاس آج ہوگا۔ ملکی معاشی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ کو امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری لی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارش کا پانی ذخیرہ اور چھتیں سرسبز، وفاقی کابینہ نے گرین بلڈنگ کوڈ کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے پاکستان کے پہلے گرین بلڈنگ کوڈ کی منظوری دے دی، جس کے تحت بارش کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا جبکہ چار منزل سے اوپر والی عمارتوں کی چھتیں سر سبز ہوں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت ٹیکنالوجی کے تحت گرین بلڈنگ کوڈ کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق وزیرِاعظم کا ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کا وژن عملی شکل عمل درآمد کے قریب ہے، گرین بلڈنگ کوڈ وزیرِاعظم کے پائیدار ترقی کے وژن کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار یا زائد منزلہ نئی عمارتوں پر گرین بلڈنگ کوڈ لاگو ہوگا، بارش کے پانی کے ذخیرے کے لیے نئے تعمیراتی ضوابط نافذ کیے جائیں گے جبکہ توانائی کی بچت، شمسی ڈیزائن اور گرین چھتیں اب لازمی ہوں گی۔
وزارت سائنس کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے عمارتوں میں قابلِ تجدید توانائی کی شمولیت ہوگی۔ خالد حسین مگسی کے مطابق یہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی جانب پاکستان کا مثبت قدم ہے اور ماحول دوست اور پائیدار تعمیرات کی طرف اہم پیش رفت بھی ہے۔