ڈراما دھواں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نازلی نصر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کی مشکلات بالخصوص پہلی شادی اور 16 سال بعد طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

سینیئر اداکارہ نازلی نصر نے بتایا کہ ان کی زندگی میں چند ہی لوگ اہم ہیں جن میں ان کے بچے اور موجودہ شوہر شامل ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنی زندگی کے حوالے سے شدید الجھن کا شکار تھیں۔

نازلی نصر نے مزید بتایا کہ انھوں نے پہلی شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ رشتہ مرضی کے خلاف تھا جس کو نبھانے کی 16 سال تک کوشش کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ شادی کے فوراً بعد ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ رشتہ کامیاب نہیں ہوگا لیکن یہی سوچتی رہیں کہ اب کیا کیا جائے یا کیسے آگے بڑھا جائے۔ اسی کشمکش میں زندگی کا ایک قیمتی دور گزر گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اب وہ اپنی بیٹی اور دیگر لڑکیوں کو یہی مشورہ دیتی ہیں کہ اگر آپ اپنے شریکِ حیات کے ساتھ خوش نہیں ہیں تو آگے بڑھنے کا فیصلہ کریں کیونکہ کسی ناپسندیدہ رشتے میں رہ کر صرف وقت ضائع ہوتا ہے۔

نازلی نصر نے کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے طلاق اور دوسری شادی کو تسلیم کرنا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ لوگ باتیں بناتے ہیں اور یہ بچوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ نازلی نصر کی پہلی شادی سابق اداکار اور ریڈیو میزبان حسن سومرو سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں، جو اب امریکا میں مقیم ہیں۔ اداکارہ نے دوسری شادی 2013 میں کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور:

پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ 

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ 

اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہذا اُنہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہوں اور نیب انکوائری جوائن کریں۔

عدالت نے حکم دیا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرے اور اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرے گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • گو رنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاؤ یونیورسٹی کی نئی تعینات وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین ملاقات کر رہی ہیں
  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • مائیکرو پلاسٹکس ہماری روزمرہ زندگی میں خاموش خطرہ بن گئے
  • کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ’’اب تو فرصت ہی نہیں ملتی۔۔۔!‘‘
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟