معروف بھارتی اداکارہ جینیفر بانسیوال نے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسرز پر واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شو کے پروڈیوسرز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شو چھوڑنے والے کئی اداکاروں کو ان کے واجب الادا معاوضے تاحال نہیں دیے گئے۔

جینیفر نے بھویا گاندھی، جو تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں ٹپو کا کردار نبھا رہے تھے، کے شو چھوڑ کر جانے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جانے کے وقت بھی ادائیگی کا تنازع سامنے آیا تھا، جو غالباً 2017 یا 2018 میں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیہا مہتا، جنہوں نے انجلی میہتا کا کردار ادا کیا تھا ان کو بھی اب تک ان کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی، تاہم اگر حالیہ دنوں میں کچھ دیا گیا ہو تو اس کی اطلاع انہیں نہیں۔

جینیفر بانسیوال جنہوں نے اس مشہور فیملی کامیڈی شو میں سوڈی سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا، نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ آن ائیر شو میں کام کرنے والے اکثر فنکار صرف مالی مجبوریوں کے تحت کام کر رہے ہیں اور کئی لوگ ان ہی مالی حالات کے ڈر سے آواز نہیں اٹھا پاتے۔

جینیفر نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بھی کچھ لوگوں کی جانب سے خاموش رہنے اور معافی مانگنے کا مشورہ دیا گیا تھا، تاکہ معاملہ ختم ہو جائے مگر انہوں نے اپنے حق کیلئے آواز اُٹھانا ضروری سمجھا۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

شادی کے مشورے پر زرین خان کا صارف کو کرارا جواب

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شادی اور عمر کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کا بےباکی سے جواب دیا ہے، جسے سراہا جا رہا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک صارف نے زرین خان کی پوسٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’شادی کرلو، بوڑھی ہو رہی ہو‘۔ تاہم اس تبصرے کو نظرانداز کرنے کے بجائے زرین نے نہایت اعتماد کے ساتھ ویڈیو پیغام میں دوٹوک جواب دیا۔

ویڈیو میں اداکارہ نے شادی اور عمر سے متعلق سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شادی کو اکثر ہر مسئلے کا حل کیوں سمجھا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارتی معاشرے میں شادی کو خوشی اور استحکام کی ضمانت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ زرین نے واضح کیا کہ اگر کوئی فرد اپنی ذات کا خیال نہیں رکھ سکتا، تو شادی کر کے ایک اور شخص کو اس مشکل میں شامل کرنا مسائل کو بڑھا سکتا ہے، نہ کہ حل۔

View this post on Instagram

A post shared by Zareen Khan ????????✨???????? (@zareenkhan)


زرین خان نے خواتین کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خودمختار عورت کو اب بھی ایک خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر کوئی لڑکی اپنی رائے رکھنے لگے، تو خاندان والے گھبرا جاتے ہیں اور جلد بازی میں اس کی شادی کروانے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے کہ شادی کوئی جادو ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کئی شادیاں دو یا تین ماہ سے زیادہ نہیں چل پاتیں، اس لیے شادی کو زندگی کے تمام مسائل کا حل سمجھنا درست نہیں۔

زرین خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2010 میں فلم ’ویر‘ سے سلمان خان کے ہمراہ کیا تھا۔ انہیں طویل عرصے تک کترینہ کیف سے موازنہ کر کے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے ’ہاوس فل 2‘، ’ہیٹ اسٹوری 3‘ اور ’1921‘ جیسی فلموں میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔ زرین نے ہندی کے علاوہ پنجابی، تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

اداکارہ نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ وہ اکثر جسمانی ساخت، خواتین کے حقوق اور معاشرتی توقعات پر بھی بےباک انداز میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ ان کی آخری فلم ’ہم بھی اکیلے، تم بھی اکیلے‘ 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اداکارہ کی اس دوٹوک رائے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر ان حلقوں میں جو خواتین کی خودمختاری اور انفرادی فیصلوں کے احترام کے داعی ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید 
  • نوشہرو فیروز: لڑکی کے والد کا رشتہ داروں پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام، مقدمہ درج
  • ’میں آج کے زمانے کی فیمنسٹ نہیں ہوں‘، اداکارہ سارہ خان نے نئے بیان میں موقف تبدیل کیوں کیا؟
  • اداکارہ منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، علیزے شاہ کا الزام
  • خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار
  • پاکستان اور آسٹریلیا معدنیات کے شعبے میں تاریخی شراکت داری پر رضامند
  • سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے، رانا تنویر حسین
  • شادی کے مشورے پر زرین خان کا صارف کو کرارا جواب
  • شوبز انڈسٹری کے اندرونی مسائل پر اداکارہ صحیفہ جبار کا اہم انکشاف