قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنہ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔یہاں سے بھی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلوچستان میں دشمن کے ایجنٹوں کے خلاف جاری کارروائیاں اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ملک کا ہر انچ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا جائے گا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو فتنتہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے بتایا کہ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور پاکستان سے ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا، عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم امیر البحر سے سربراہ سعودی بحریہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے، بیرسٹر گوہرکا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے فورسز کی کارروائی سیکیورٹی فورسز قلات میں

پڑھیں:

جھانوی کپور کی وائرل ویڈیو، پروموشنل ایونٹ میں خوفزدہ ردعمل

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور(Janhvi Kapoor) کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک پروموشنل تقریب کے دوران خوفزدہ اور پریشان حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلم ’پیڈی‘ کی تشہیری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں جھانوی کپور اور اداکار رام چرن اپنی آنے والی تیلگو فلم کی پروموشن میں شریک تھے۔ تقریب کے دوران اچانک اس وقت صورتحال بگڑ گئی جب ایک مداح جذباتی طور پر قابو سے باہر ہو گیا اور سیکیورٹی حصار توڑ کر اسٹیج کی طرف بڑھ گیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ مداح، جو رام چرن سے مشابہت رکھتا تھا، نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے اداکار کے قریب پہنچنے کی کوشش کی۔ اس اچانک صورتحال کے باعث تقریب میں افراتفری پھیل گئی اور موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آ گئے۔

مزیدپڑھیں:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا حکم

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

اسی دوران فلورنس سے تعلق رکھنے والے گیمبیا کے ایم ایم اے فائٹر کیون کنٹا نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کرنے میں مدد کی۔ تاہم اس پورے واقعے کے دوران جھانوی کپور واضح طور پر خوف اور گھبراہٹ کی کیفیت میں نظر آئیں، جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بعد ازاں سیکیورٹی نے اس مداح کو قابو میں لے لیا اور اسے اداکار رام چرن سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی، جہاں وہ جذباتی ہو کر ان کے قدموں میں بھی گر گیا۔ تاہم اس پورے واقعے میں سب سے زیادہ توجہ جھانوی کپور کے ردعمل نے حاصل کی، جو اس غیر متوقع صورتحال سے شدید متاثر دکھائی دیں۔

واضح رہے کہ فلم ’پیڈی‘ 4 جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کی ہدایت کاری بوچی بابو ثنا کر رہے ہیں۔ فلم میں رام چرن اور جھانوی کپور کے ساتھ شوا راجکمار، جگپتی بابو، دیویندو اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جھانوی کپور کی وائرل ویڈیو، پروموشنل ایونٹ میں خوفزدہ ردعمل
  • رام چرن کا ہمشکل جنونی مداح جھانوی کپور پر جھپٹ پڑا، ویڈیو وائرل
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا