کاجول 50 سال کی عمر میں بھی اتنی جوان کیسے نظر آتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔
کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔
کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے سے جھلکنے لگتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پیتی ہیں، 8 سے 10 گھنٹے کی نیند لیتی ہیں، چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے نائٹ کریم لگاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ باقاعدگی سے ورزش بھی کرتی ہیں۔
کاجول کا کہنا تھا کہ وہ زندگی کے آئندہ سالوں کو بھی خوبصورتی سے گزارنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ کاجول نے 1992 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں ان کی نئی فلم سرزمین اور ماں ریلیز ہوئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعویٰ
تنازعات کی وجہ سے مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کردیا۔
اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
ایک انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے‘۔
ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے کہا کہ ’ 3 سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جو بھی کمایا آج کل عزت اور حلال کا کمایا لیکن جو خود حرام کھاتا ہے اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا‘۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کو اپنے مخالفین کیخلاف آواز اُٹھانے پر خوب سراہا جارہا ہے۔