بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔

کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔

کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے سے جھلکنے لگتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پیتی ہیں، 8 سے 10 گھنٹے کی نیند لیتی ہیں، چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے نائٹ کریم لگاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ باقاعدگی سے ورزش بھی کرتی ہیں۔

کاجول کا کہنا تھا کہ وہ زندگی کے آئندہ سالوں کو بھی خوبصورتی سے گزارنا چاہتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ کاجول نے 1992 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں ان کی نئی فلم سرزمین اور ماں ریلیز ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔

کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
  • سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
  • تلاش
  • ڈپریشن یا کچھ اور
  • امریکا کی 5 فیصد آبادی میں کینسر جینز کی موجودگی، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟
  • ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے
  • کالے جادو سے انکار پر شوہر نے کھولتا سالن بیوی کے چہرے پر انڈیل دیا