بہاولپور: خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پنجاب کے شہر بہاولپور میں خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ المکہ ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 2 بچوں کا قتل ہوا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سال کی خاتون کا اپنی ساس سےجھگڑا ہوا تھا۔
خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 4 سال کی بیٹی، ڈھائی سال کا بیٹا شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما میاں محمود الرشید بھی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمود الرشید کو جیل میں دورانِ قید طبی تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا معائنہ کیا اور متعدد ٹیسٹ تجویز کیے تاکہ مرض کی درست تشخیص کی جا سکے، انہیں سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی تشخیص میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے میاں محمود الرشید کی صحت کو مزید نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی پہلے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں بھی جیل سے طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کا علاج تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما انسدادِ دہشت گردی عدالت سے سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیل میں قید دیگر رہنماؤں کی صحت سے متعلق رپورٹس بھی حکام کو ارسال کی جا رہی ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں بروقت طبی سہولت فراہم کی جاسکے۔