2025-07-30@20:43:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز»:

    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف  کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔ بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگی بھارتی ٹیم کے اس...
    پاکستان چیمپیئنز کے سابق اسٹار اسپنر سعید اجمل نے آسٹریلیا کے خلاف لیگ میچ میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے صرف 3.5 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو نہ صرف ٹورنامنٹ کی تاریخ کا پہلا 5 وکٹ ہال ہے بلکہ اب تک کی بہترین باؤلنگ بھی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے فڈیل ایڈورڈز کا ریکارڈ 4/11 تھا۔ Brilliant Bowling Figures For Vintage Legend ‘Saeed Ajmal’ Against Australia Champions in The World Championship Of Legends 2025 ????????????#Cricket #Pakistan #PakistanCricket #WCL #WCL2025 #PakistanChampions #SaeedAjmal #SportsTrendsCan #SportsTrendsCanada pic.twitter.com/bAYyT0ET2K — SportsTrends (@SportsTrendsCan) July 29, 2025 مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025:...
    پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔ لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے،...
    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے چوتھی کامیابی بھی اپنے نام کرلی۔ لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے، جنہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا آسٹریلوی ٹیم سعید اجمل کی ’دوسرا‘ اور ’گوگلی‘ گیندوں کو سمجھنے میں مکمل ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 74 رنز پر ڈھیر...
    ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لاہور: ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیارہے ، قومی ٹیم یونس خان کی قیادت میں اِن ایکشن ہوگی، 18 جولائی کوپہلے میچ میں میزبان انگلینڈ سے سامنا ہوگا۔ پاک بھارٹ ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔ کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ کا میلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار ہے، جہاں دنیا بھر کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتر کر شائقین کو ماضی کی یادیں تازہ کرائیں گے۔ پاکستان کا پہلا مقابلہ 18 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف...
    جنوبی افریقا کے آٹھ کرکٹرز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے سبب آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کرک انفو کے مطابق ان آٹھ کھلاڑیوں میں کیگیسو رباڈا، ایڈن مارکرم، مارکو جینسن، ٹرسٹین اسٹبز، لنگی اینگیڈی، وائین مُلڈر، راین رکلٹن اور کوربن بوش شامل ہیں جو کہ جنوبی افریقا کے باقی اسکواڈ کے ساتھ 30 مئی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنل کے لیے برطایہ روانہ ہوں گے اور تین جون سے زمبابوے کے خلاف ارُن ڈیل میں وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے آئی پی ایل انتظامیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کی جلدی ریلیز...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی جیت کے بعد بطور کپتان چوتھا بڑا ٹائٹل اپنے نام کر کے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے بھارت نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی جس سے روہت نے دنیائے کرکٹ کے نمایاں کپتانوں جگہ بنالی ہے۔ روہت شرما اب کرکٹ لیجنڈز عمران خان، مہندر سنگھ دھونی اور رکی پونٹنگ کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی قیادت میں ان  کی ٹیمیں 4 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ روہت شرما کے بطور کپتان اہم اعزازات ایشیا کپ 2018 ایشیا...
    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، تاہم اس بار پاکستان چیمپیئنز مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ پاکستان چیمپیئنز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سرفراز احمد کی شمولیت کا اعلان کیا، جہاں انہیں "کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ” کے القابات سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی،...
    کراچی: پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائنگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چینی کمپنی بی جی آئی گروپ نے پنجاب میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ، پیداوار بڑھانے کیلئے جی ایم او کاٹن لگانے کی پیشکش کی ہے اور پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جنیٹک ٹیسٹنگ کیلئے اشتراک کار بھی کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے ملاقات کی۔ جس میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کے لئے دورہ چین میں ہونے والے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کی پیشکش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی گروپ...
۱