ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔
بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگیبھارتی ٹیم کے اس فیصلے کی حمایت بعض سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی کی ہے، جن میں سریش رائنا اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی عوامی طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔
اس حوالے سے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے کہا ’ہم بھارت چیمپیئنز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہیں، لیکن پاکستان کے خلاف سیمی فائنل محض ایک کھیل نہیں، دہشتگردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم ایسے کسی بھی ایونٹ کی حمایت نہیں کرسکتے جو پاکستان جیسے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔‘
انہوں نے مزید کہ کہ ایز مائی ٹرپ بھارت کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے خود کو علیحدہ کرتا ہے۔‘
بھارت کے لیے یہ ٹورنامنٹ ملا جلا رہا۔ بھارت نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ڈی آر ایس طریقے سے 88 رنز کی شکست کھائی، جس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا واحد پوائنٹ پاکستان کے خلاف منسوخ شدہ میچ سے ملا تھا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں صرف 13.
ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا کہ بھارت کے انکار کے بعد سیمی فائنل کا کیا ہوگا، یا پاکستان چیمپیئنز کو فائنل میں براہِ راست رسائی دی جائے گی، تاہم اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلتی تو پاکستان براہ راست فائنل میں چلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی انکار بھارت پاکستان پی سی بی سیمی فائنل فائنل کرکٹ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکار بھارت پاکستان پی سی بی سیمی فائنل فائنل کرکٹ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار سیمی فائنل فائنل میں
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔